نرملاسیتارمن 'جھوٹ پرجھوٹ' بول رہی ہیں، لیکن میرے سوالوں کا جواب نہیں دے سکتیں: راہل گاندھی
کانگریس صدرراہل گاندھی: فائل فوٹو
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکےکہا "وزیراعظم نے ایک بھی رافیل طیارہ کی فراہمی سے قبل دسالٹ کو20 ہزارکروڑروپئے کی ادائیگی کردی، لیکن ایچ اے ایل کو 15 700 کروڑ روپئے کا بقایا دینے سے انکارکردیا"۔
کانگریس صدرراہل گاندھی نے منگل کووزیردفاع نرملا سیتارمن پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ رافیل طیارہ سودے کو لے کر'جھوٹ پرجھوٹ' بول رہی ہیں، لیکن ان کے سوالوں کا جواب نہیں دے رہی ہیں۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا "وزیراعظم نے ایک بھی رافیل طیارہ کی فراہمی سے قبل دسالٹ کو20 ہزارکروڑروپئے کی ادائیگی کردی، لیکن ایچ اے ایل کو 15 700 کروڑ روپئے کا بقایا دینے سے انکارکردیا۔ اس وجہ سے ایچ اے ایل کوملازمین کوتنخواہ دینے کے لئے 1000 کروڑروپئے کا قرض لینا پڑا"۔
انہوں نے کہا کہ اس درمیان وزیردفاع جھوٹ پرجھوٹ بول رہی ہیں، لیکن میرے سوالوں کا جواب نہیں دے سکیں۔ اس سے قبل بھی راہل گاندھی مسلسل نرملا سیتارمن پرزبانی حملہ کررہے ہیں اورجواب دینے یا استعفیٰ دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
The PM pays 20,000 Cr. to Dassault before a single RAFALE is delivered but refuses to pay HAL 15,700 Cr. it is owed, forcing it to borrow 1,000 Cr to pay salaries.
Meanwhile, the RM spins lie after lie but cannot answer my questions.
اس سے قبل کانگریس صدرراہل گاندھی نے ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) کو ملے معاہدے کے ضمن میں پیرکووزیردفاع نرملا سیتارمن پرجھوٹ بولنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کورافیل معاملے پر15 منٹ کی سیدھی بحث کوچیلنج دیتے ہوئے دعویٰ کیا تا کہ مودی لوک سبھا میں آنے سے ڈررہے ہیں۔
انہوں نے یہ سوال بھی کیا تھا کہ جب نریندرمودی نے رافیل طیارہ خریدنے کے لئے نیاسودہ کیا تھا توکیا وزارت دفاع اورایئرفورس کے سینئرافسران نے وزیراعظم کی مداخلت پراعتراض کیا تھا یا نہیں؟
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔