உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ای کامرس کمپنی ایمیزون نے ہندوستان کو دو برسوں میں 8546 کروڑ روپے کیوں ادا کئے، کانگریس نے مانگا جواب

    ای کامرس کمپنی ایمیزون نے ہندوستان کو دو برسوں میں 8546 کروڑ روپے کیوں ادا کئے، کانگریس نے مانگا جواب

    ای کامرس کمپنی ایمیزون نے ہندوستان کو دو برسوں میں 8546 کروڑ روپے کیوں ادا کئے، کانگریس نے مانگا جواب

    کانگریس نے کہا ہے کہ ای کامرس کمپنی امیزون نے ملک کے قانون کو تبدیل کرنے کے لیے ساڑھے آٹھ ہزار کروڑ روپے کی رشوت دے کر چھوٹے کاروباریوں کو تباہ کرنے کی سازش کی ہے اور اس معاملے کی سپریم کورٹ کے جج سے تحقیقات ہونی چاہئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : کانگریس نے کہا ہے کہ ای کامرس کمپنی امیزون نے ملک کے قانون کو تبدیل کرنے کے لیے ساڑھے آٹھ ہزار کروڑ روپے کی رشوت دے کر چھوٹے کاروباریوں کو تباہ کرنے کی سازش کی ہے اور اس معاملے کی سپریم کورٹ کے جج سے تحقیقات ہونی چاہئے۔ بدھ کو نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے میڈیا شعبہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے الزام لگایا کہ امریکی ای کامرس کمپنی امیزون نے ہندوستان میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے گزشتہ دو برسوں کے دوران 8546 کروڑ روپے ادا کئے ۔ یہ رقم کتنی بڑی ہے اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک کی وزارت قانون کا بجٹ گیارہ سو کروڑ روپے ہے ، لیکن اسی وزارت قانون کے قانون کو تبدیل کرنے کیلئے ساڑھے آٹھ ہزار کروڑ روپے دئے جاتے ہیں۔

      انہوں نے بتایا کہ یہ واضح طور پر رشوت تھی ، جسے امریکی کمپنی نے ہندوستانی رہنماؤں اور حکام کو ادا کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہندوستان میں کس افسر اور لیڈر کو یہ رقم دی گئی اور کیا یہ رشوت مودی حکومت میں قوانین کو تبدیل کرنے کے لیے دی گئی تاکہ چھوٹے کاروباریوں کا کاروبار بند ہو سکے اور امیزون کا کاروبار چل سکے۔


      ترجمان نے کہا کہ چھ امیزون کمپنیوں نے یہ ادائیگی کی ہے ، لیکن اس سے یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ ان کمپنیوں کے درمیان کیا تعلق ہے۔ یہ رقم کس نے اور کس کو دی؟ نہ صرف ہندوستان بلکہ امریکہ میں رشوت پر پابندی ہے ، لیکن یہ رشوت دی گئی ہے اور یہ کس کو دی گئی ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

      انہوں نے رشوت اسکینڈل کو قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی خاموشی توڑنی چاہئے اور امریکی صدر جوبائیڈن سے امیزون کے خلاف کارروائی کرنے کو کہنا چاہئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کرپشن ہے اور اس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: