اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’کانگریس نےدہشت گردوں کےبجائےمجھ پرحملہ کیا‘ پی ایم مودی نےگجرات ریلی میں کیاجوابی حملہ

    تصویر ٹوئٹر BJP OBC MORCHA

    تصویر ٹوئٹر BJP OBC MORCHA

    پی ایم مودی نے کہا کہ نتیجہ یہ نکلا کہ دہشت گردی پھیلتی رہی اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں دھماکے ہوتے رہے۔ بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے دوران کانگریس کے لیڈر دہشت گردوں کے حق میں رونے لگے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Jammu | Hyderabad | Lucknow
    • Share this:
      کانگریس کے سرجیکل اسٹرائیکس پر سوال اٹھانے سے لے کر دہشت گردی پر اس کے نرم رویہ تک وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) نے گجرات کے کھیڑا میں اپنی ریلی میں کانگریس پارٹی پر تنقید کی۔ اس دوران پی ایم مودی نے ممبئی میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں بھی بات کی۔ وزیر اعظم آئندہ انتخابات کے لیے اپنی 18ویں ریلی کے لیے گجرات کے کھیڑا میں خطاب کررہے تھے۔

      پی ایم مودی نے انسداد دہشت گردی کے محاذ پر کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جب دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں دہشت گردوں کو ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا تو کانگریس کے رہنما آنسو بہا رہے تھے۔ گجرات میں ہماری حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی تھی، لیکن دہلی میں یو پی اے حکومت ان کے ساتھ نرم رویہ اختیار کر رہی تھی۔ وہ (کانگریس) بجائے دہشت گردی پر حملے کے مجھ پر حملہ کرنے میں مصروف تھی۔

      انہوں نے گجرات میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں اور دہشت گردوں کے خلاف ان کی حکومت کی کارروائی کا حوالہ دیا۔ گجرات میں مودی حکومت اور دہلی میں یو پی اے اس وقت مختلف معاملات جیسے کہ عشرت جہاں انکاؤنٹر اور گجرات میں سہراب الدین شیخ انکاؤنٹر کو لے کر آمنے سامنے رہی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ گجرات ایک طویل عرصے سے دہشت گردوں کے نشانے پر رہا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      انھوں نے کہا کہ احمد آباد اور سورت میں بم دھماکوں کی وجہ سے ان مجرموں کو سزا سنائی گئی۔ یہاں ہم دہشت گردوں کو پکڑ کر ان پر کارروائی کرتے تھے، لیکن دہلی کی یو پی اے حکومت دہشت گردوں کو چھڑانے میں پوری طاقت لگاتی تھی۔ ہم کہتے رہے کہ دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں، لیکن کانگریس حکومت دہشت گردوں کو نہیں بلکہ مودی کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔

      پی ایم مودی نے کہا کہ نتیجہ یہ نکلا کہ دہشت گردی پھیلتی رہی اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں دھماکے ہوتے رہے۔ بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے دوران کانگریس کے لیڈر دہشت گردوں کے حق میں رونے لگے۔ کانگریس دہشت کو ووٹ بینک کی سیاست کے طور پر دیکھتی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: