ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانگریس نے مالیا کا معاملہ اٹھایا: راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی۔ کانگریس نے بینکوں کا قرض لیکر ملک سے بچ نکلنے والے صنعت کار وجے مالیا کا معاملہ اٹھاتے ہوئےآج پھر راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی وقفہ صفر ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے ہی ملتوی کردی گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 14, 2016 01:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کانگریس نے مالیا کا معاملہ اٹھایا: راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی
نئی دہلی۔ کانگریس نے بینکوں کا قرض لیکر ملک سے بچ نکلنے والے صنعت کار وجے مالیا کا معاملہ اٹھاتے ہوئےآج پھر راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی وقفہ صفر ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے ہی ملتوی کردی گئی۔

نئی دہلی۔  کانگریس نے بینکوں کا قرض لیکر ملک سے بچ نکلنے والے صنعت کار وجے مالیا کا معاملہ اٹھاتے ہوئےآج پھر راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی وقفہ صفر ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے ہی ملتوی کردی گئی۔ کانگریس کے رکن پرمود تیواری نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وجے مالیا کے معاملے پر ضابطہ 267 کے تحت بحث کرانے کا نوٹس دیا ہے۔ مسٹر تیواری کو اپنا موقف پیش کرنے کے لیے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین پی ۔ جے ۔ کورین نے کہا کہ ان کا نوٹس منظور نہیں کیا گیا ہے۔ مسٹر تیواری نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کر مسٹر مالیا کو ملک چھوڑنے کا موقع دیا ہے اور اس کی مدد کی ہے۔


اپنی بات تفصیل سے رکھنے کی اجازت نہ ملنے پر مسٹر تیواری کانگریس کے کئی اراکین کو لیکر نشست کے نزدیک پہنچ گئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ مسٹر کورین نے اراکین سے اپنی سیٹوں پر واپس لوٹنے اور وقفہ صفر چلنے دینے کو کہا۔ انہوں نے نعرے بازی کے درمیان وقفہ صفر چلانے کی کوشش کی اور چند اراکین نے شور شرابے کے درمیان ہی اپنی بات بھی رکھی۔ کانگریس کے اراکین کے ذریعے نعرے بازی جاری رکھنے پر انہوں نے وقفہ صفر ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے ہی ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔

First published: Mar 14, 2016 01:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading