ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

حکومت عامر اور گجیندر کے معاملے میں غیر روادار ہے : کانگریس

نئی دہلی۔ کانگریس نے بے مثال ہندوستان کے برانڈ ایمبسڈر سے اداکارعامر خاں کی چھٹی کئے جانے اورہندوستانی فلم اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ(ایف ٹی آئی آئی) میں گجندر چوہان کے معاملہ میں طلبا پر آج پھر لاٹھی چارج کے واقعہ کو مودی سرکار کی عدم رواداری قرار دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 07, 2016 10:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حکومت عامر اور گجیندر کے معاملے میں غیر روادار ہے : کانگریس
نئی دہلی۔ کانگریس نے بے مثال ہندوستان کے برانڈ ایمبسڈر سے اداکارعامر خاں کی چھٹی کئے جانے اورہندوستانی فلم اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ(ایف ٹی آئی آئی) میں گجندر چوہان کے معاملہ میں طلبا پر آج پھر لاٹھی چارج کے واقعہ کو مودی سرکار کی عدم رواداری قرار دیا ہے۔

نئی دہلی۔  کانگریس نے بے مثال ہندوستان کے برانڈ ایمبسڈر سے اداکارعامر خاں کی چھٹی کئے جانے اورہندوستانی فلم اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ(ایف ٹی آئی آئی) میں گجندر چوہان کے معاملہ میں طلبا پر آج پھر لاٹھی چارج کے واقعہ کو مودی سرکار کی عدم رواداری قرار دیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اداکار عامر خاں کو بے مثال ہندوستان کے برانڈ ایمبسڈر سے ہٹانے اور ایف ٹی آئی آئی میں مسٹر چوہان کی مخالفت کرنے والے طلبا پر لاٹھیاں برسانا غیر رواداری ہے۔


قابل ذکر ہے کہ عامر نے پچھلے دنوں عدم رواداری پر ایک بیان دیا تھا کہ ملک میں عدم رواداری بڑھ رہی ہے جس سے ناراض ہوکر سرکار نے ان کی چھٹی کردی ہے۔ اسی طرح ایف ٹی آئی آئی پنے میں طلبا طویل عرصہ سے مسٹر چوہان کو ادارہ کے سربراہ کے عہدہ سے ہٹائے جانے کی مخالفت کررہے ہیں اور آج جب مسٹر چوہان عہدہ سنبھالنے کے لئے وہاں پہنچے تو ان کے خلاف احتجاج کرنے والی طلبا پر پولیس نے جم کر لاٹھی چارج کیا۔

پولیس نے مظاہرہ کرنے والے 40طلبا کو حراست میں لیا ہے۔

First published: Jan 07, 2016 10:48 PM IST