ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نریندر مودی کے بیرونی ملکوں کے دورے سے ملک کو فائدہ نہیں: کانگریس

نئی دہلی۔ کانگریس نے غیر ملکی دوروں کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر آج حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسلسل دورے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 04, 2017 05:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نریندر مودی کے بیرونی ملکوں کے دورے سے ملک کو فائدہ نہیں: کانگریس
سینئر کانگریس لیڈر اجے ماکن: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ کانگریس نے غیر ملکی دوروں کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر آج حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسلسل دورے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔ کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے یہاں کہا کہ مسٹر مودی مسلسل غیرملکی دورے پر ہیں لیکن ان کے دورے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کے غیر ملکی دوروں کا فی الحال کوئی فائدہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔


مسٹر ماکن نے کہا کہ وزیر اعظم اب تک پانچ درجن سے زیادہ بیرونی ملکوں کے دورے کر چکے ہیں لیکن ان دوروں سے ملک کے عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ صرف ٹیلی ویژ ن چینلوں پر مودی مودی کے نعروں کے ساتھ وزیر اعظم کے غیر ملکی دورے کو دکھایا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ مسٹر مودی فی الحال اسرائیل اور جرمنی کے دورے پر ہیں۔ ا س سے قبل وہ امریکہ کے دورے پر گئے تھے۔

First published: Jul 04, 2017 05:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading