உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس کا بی جے پی پر پاریکر کی صحت سے ناجائزہ فائدہ اٹھانے کا الزام

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    • Share this:
      کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت پر بیماری سے برسرپیکار وزیر اعلی منوہر پاریکر کے سہارے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

      گوا ریاستی کانگریس صدر جتیندر دیش پربھو نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت بیماری سے برسرپیکار ریاست کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کے سہارے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ’’ بی جے پی کے مرکزی رہنماؤں کا خیال ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اس سےپارٹی کو فائدہ ملے گا۔

      یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی لیڈر وزیر اعلی کی صحت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، یہ بی جے پی لیڈروں کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اور انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ کی میٹنگوں کی تصویر شیئر کرنے کی وجہ سےبی جے پی کی قلعی کھل گئی ہے۔
      First published: