உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عام آدمی پارٹی امیدوار این ڈی گپتا کی راجیہ سبھا کرسی خطرے میں !، اجے ماکن کا ریٹرننگ افسر کو میمورنڈم

    سینئر کانگریس لیڈر اجے ماکن: فائل فوٹو

    سینئر کانگریس لیڈر اجے ماکن: فائل فوٹو

    کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر دہلی سے راجیہ سبھا کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے نارائن داس گپتا کے خلاف اعتراض درج کراتے ہوئے ان کے کاغذات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر دہلی سے راجیہ سبھا کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے نارائن داس گپتا کے خلاف اعتراض درج کراتے ہوئے ان کے کاغذات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی کانگریس کے صدر اجے ماکن کی قیادت میں آج پارٹی کا ایک وفد دریا گنج میں واقع الیکشن افسر کے دفتر میں گیا ۔ الیکشن افسر کو سونپے گئے میمورنڈم میں مسٹر ماکن نے کہا کہ مسٹر گپتا 175500 لاکھ کروڑ روپے کے قومی پنشن اسکیم کے ٹرسٹی ہیں اور یہ’فائدہ کا عہدہ‘ کے دائرے میں آتا ہے۔ مسٹر گپتا اس عہدہ پر ابھی تک فائز ہیں اور الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں اس لئے ان کی نامزدگی منسوخ کی جائے۔
      انہوں نے بتایا کہ مسٹر گپتا کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی شکایت کی گئی ہے۔ مسٹر گپتا کو بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا حامی قرار دیتے ہوئے مسٹر ماکن نے کہاکہ ان کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے پرانے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر گپتاکو فائدہ کا عہدہ بی جے پی دستیاب کراتی ہے اور راجیہ سبھا کے لئے ٹکٹ آپ پارٹی دیتی ہے۔
      مسٹر ماکن نے کل پریس کانفرنس میں بھی مسٹر گپتاکو آپ پارٹی سے ٹکٹ ملنے پر سوالات کئے تھے اور انہیں بی جے پی کا اسپانسرڈ عام آدمی پارٹی کا امیداوار بتایا تھا۔

      First published: