کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے قد آور رہنما بی ایس یدی یورپا کی مبینہ بات چیت والا آڈیو ٹیپ سامنے آنے کے بعد کانگریس نے بی جے پی پر حکومت گرانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کرناٹک میں ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت کی کوشش سے جڑے مبینہ آڈیو کلپ کے سامنے آنے کے بعد کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امت شاہ اور یدی یورپا ریاست میں ایچ ڈی کمار سوامی کی حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور پارٹی کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے سنیچر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ یدی یورپا کا ایک آڈیو جاری ہوا ہے، جس میں وہ ریاست کے اراکین کو 10۔10 کروڑ روپیے کی رشوت دینے اور نئی حکومت بننے پر انھیں وزیر بنانے کا لالچ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے اگر وہ غیرآئینی کوشش میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انھیں اکثریت ثابت کرنے کے لئے اراکین کی خرید پر دو سو کروڑ روپیے خرچ کرنے پڑیں گے۔
کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعظم بدعنوانی کے خلاف کاروائی کرنےکا مسلسل دعویٰ کر رہے ہیں اور انھیں اب یدی یو رپا کی بد عنوانی کے خلاف بھی کاروائی کرنی چاہیے۔ ان (یدی یورپا) پر یہاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کے چھاپے ڈلوا کر یہ پتہ لگایا جانا چاہیے کہ ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟
یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔