ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سرحد پر فائرنگ: کانگریس کا این ایس اے سطح کی بات چیت ملتوی کرنے کا مطالبہ

گزشتہ روز سے جموں و کشمیر میں سرحد پر پاکستان کے طرف سے ہورہی مسلسل فائرنگ پر کانگریس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سرحد پر فائرنگ: کانگریس کا این ایس اے سطح کی بات چیت ملتوی کرنے کا مطالبہ
گزشتہ روز سے جموں و کشمیر میں سرحد پر پاکستان کے طرف سے ہورہی مسلسل فائرنگ پر کانگریس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے

نئی دہلی : گزشتہ روز سے جموں و کشمیر میں سرحد پر پاکستان کے طرف سے ہورہی مسلسل فائرنگ پر کانگریس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ کانگریس نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مشیروں کی  23 ، 24  اگست کو ہونے والی متوقع میٹنگ کو ملتودی کیا جائے ۔


سابق مرکزی وزیر اور پارٹی کے لیڈر منیش تیواری نے حکومت سے این ایس اے کی سطح کی بات چیت ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلطیوں کا خمیازہ فوجی جوان اور سرحد پر رہنے والے ہندوستانی باشندے بھگت رہے ہیں ۔


وہیں دوسری طرف یوگا گرو بابا رام دیو نے پاکستان کو سبق سکھانے کی بات کہی ہے ۔ رام دیو کا کہنا ہے کہ پاکستان اگر پاک ہمارے ایک شہری کا سر کاٹتا ہے تو ہمیں اس کے دو فوجیوں کے سر کاٹ دینے چاہئے، لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے ۔


غور طلب ہے کہ پاکستان کی طرف سے سرحد پر مسلسل فائرنگ ہو رہی  ہے ۔ 15 اگست کو بھی پاکستان باز نہیں آیا اور اس فائرنگ میں اب تک 6 ہندوستانیوں کی موت ہوچکی ہے ۔ سرحد پار سے فائرنگ کا سلسلہ لگاتار آٹھ دن سے جاری ہے ۔

First published: Aug 16, 2015 11:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading