ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاؤن کے تعلق سے کانگریس کا دوہرا معیار: پرکاش جاوڈیکر

پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ ملک اس وقت ایک وبا سے لڑرہا ہے لیکن کانگریس پارٹی غلط بیان بازی کر رہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 26, 2020 06:58 PM IST
  • Share this:
لاک ڈاؤن کے تعلق سے کانگریس کا دوہرا معیار: پرکاش جاوڈیکر
بی جے پی کےسینئرلیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کورونا اور لاک ڈاؤن جیسے معاملات پر کانگریس پر دوہرے معیار کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جب لاک ڈاؤن نافذ ہوا تھا تب اسے دقت تھی اور اب لاک ڈان میں رعایت دی جارہی ہے تو بھی اسے پریشانی ہے،جو اس کے دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔


جاوڈیکر نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے منگل کو کہا کہ جس وقت ملک میں لاک ڈاؤن شروع ہوا تھا اس وقت کورونا کے معاملوں کے دوگنا ہونے کی شرح تین دن تھی اور اس وقت کورونا کے دوگنا ہونے کی شرح 13روز ہے اور اس میں کافی بہتری آئی ہے۔جاوڈیکر کے مطابق ’’دنیا کے متعدد ممالک نے ہندوستان کے وقت رہتے کئے گئے اس فیصلے کی تعریف کی ہے۔ یہ ہندوستان کی کامیابی ہے۔مجھے تعجب ہوتا ہے کہ اس وقت کانگریس نے واویلا مچایا تھا اور کہا تھا کہ اس سے ملک کی معیشت تباہ ہوجائے گی، اب جب لاک ڈاؤن ختم کر رہے ہیں تو بھی وہ شور مچارہے ہیں اور اس کی بھی مخالفت کریں گے۔ یہ کانگریس کی منافقت ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت ایک وبا سے لڑرہا ہے لیکن کانگریس پارٹی غلط بیان بازی کر رہی ہے۔کانگریس اس وقت بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آرہی ہے اور راہل گاندھی کا پریس کانفرنس میں دیا گیا بیان غلط تھا۔جاوڈیکر نے کہا کہ امریکہ، اٹلی، فرانس، جاپان، اسپین، برازیل، برطانیہ، ایران، چین اور دنیا کے اہم ممالک میں کورونا سے کافی نقصان ہوا ہے۔ اس کی بنسبت ہندوستان میں کم نقصان ہوا ہے۔ پوری دنیا ہندوستان کے اس اقدام کی تعریف کررہی ہے لیکن کانگریس اس کی مخالفت کر رہی ہےجو پارٹی کے دوہرے معیار کی سیاست کو ظاہر کرتا ہے۔



جاوڈیکر نے کہا’’ہندوستانی ریلوے نے تین ہزار اسپیشل ریل گاڑیوں سے 45لاکھ مزدوروں کو ان کے گھروں تک بحفاظت پہنچایا ہے جو تاریخی ہے۔ اترپردیش اور کرناٹک میں بی جے پی حکومتوں نے مزدوروں کے اکاونٹ میں نقد رقم منتقل کی، لیکن کانگریس بتائے کہ وہ کس ریاست میں پیسہ دے رہی ہے۔ اب وہ وقت نہیں ہے کہ کانگریس کچھ بھی بولے گی اور ملک سنتا رہے گا۔ یہ قومی تباہی کا دور ہے اور اس وقت انہیں کم از کم ایسے مسائل پر غلط سیاست نہیں کرنی چاہئے۔
First published: May 26, 2020 06:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading