ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی فساد کے ذریعہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کو گھیرنے کی تیاری میں کانگریس ، اٹھایا یہ قدم

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے چیئرمین چودھری انل کمار نے دہلی اقلیتی کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

  • Share this:
دہلی فساد کے ذریعہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کو گھیرنے کی تیاری میں کانگریس ، اٹھایا یہ قدم
دہلی فساد کے ذریعہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کو گھیرنے کی تیاری میں کانگریس

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے چیئرمین چودھری انل کمار نے دہلی اقلیتی کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔  یہ کمیٹی ایک ہفتہ میں اپنی رپورٹ ریاستی کانگریس صدر کو پیش کرے گی ۔ دہلی حکومت کے سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر ہارون یوسف کو اس کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے ۔ جبکہ چودھری متین احمد کو وائس چیئرمیں اور ڈی پی سی سی کے نائب صدر علی مہندی کو کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا ہے ۔


 


کمیٹی کے دیگر ممبران میں سابق ایم ایل اے تراویندر سنگھ مارواہ ، سابق ممبر اسمبلی آصف محمد خان ، ڈی پی سی سی کے سابق جنرل سکریٹری محمود ضیا ، سابق صدر صلع جاوید مرزا ، کارپوریٹر یاسمین قدوائی ، کارپوریٹر شعیب دانش ، ایڈوکیٹ سنل کمار  اور ضلع صدر اے آر جوشی شامل ہیں ۔


ظاہر سی بات ہے کہ جس طرح سے راجدھانی میں فسادات ہوئے  اور جان و مال کا نقصان ہوا یہ کانگریس کیلئے بڑا سیاسی موضوع ہوسکتا ہے کیونکہ ایک جانب جب عام آدمی پارٹی کی سرکار تھی ، جو اس فساد کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تو دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی پر عام آدمی پارٹی کے ذریعے فساد کروانے کا الزام ہے ۔

دہلی میں سیاسی زمین تلاش کر رہی کانگریس پارٹی ہر دروازہ کھٹکھٹا رہی ہے اور دہلی پردیش کانگریس نے دہلی فساد کو لے کر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کو گھیر نے کی حکمت عملی تیار کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کمیٹی کا بنایا جانا پہلا قدم ہے اور اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آنے والے وقت میں دہلی فساد کو لے کر کانگریس کے ذریعہ جم کر انتخابی سیاست ہونے والی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 24, 2020 12:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading