உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دگ وجے سنگھ اور امرتا نے رچائی شادی، ہندو رواج کے مطابق یہ شادی ہوئی

    نئی دہلی۔  کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ (68) نے راجیہ سبھا ٹی وی کی اینکر امرتا رائے (44) سے  شادی کرلی ہے۔ ایک سال قبل ان کے مابین گہرے تعلقات کی تصاویر فیس بک پر وائرل ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر اعتراف کرنا پڑا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔  کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ (68) نے راجیہ سبھا ٹی وی کی اینکر امرتا رائے (44) سے  شادی کرلی ہے۔ ایک سال قبل ان کے مابین گہرے تعلقات کی تصاویر فیس بک پر وائرل ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر اعتراف کرنا پڑا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔
      امرتا رائے نے آج اپنے فیس بک پر کہا ’میں اپنے دوستوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں اور دگ وجے سنگھ نے ایک تقریب میں ہندو رواج کے مطابق شادی کرلی ہے۔ ہم نےبعد میں اپنی شادی کا رجسٹریشن بھی کروا لیا ہے‘۔
      تاہم مسٹر سنگھ نے ابھی تک ٹویٹر پر اپنی شادی کی تصدیق نہیں کی ہے۔کل انہوں نے اپنے آخری پیغام میں جنم اشٹمی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی تھی۔
      امرتا راؤ نے یہ بھی واضح کیا کہ کانگریس لیڈر کی جائیداد پر وہ کوئی دعوی نہیں کریں گی۔

      خیال رہے کہ دگ وجے سنگھ کی اہلیہ کا چند سال پہلے انتقال ہو گیا تھا۔ کچھ ماہ پہلے ہی ان کے بیٹے کی شادی ہوئی تھی۔ دوسری طرف امرتا کے سابق شوہر آنند پردھان ایک معروف صحافی ہیں۔ امرتا نے ان سے طلاق لے کر دگ وجے سے شادی کی ہے۔
      First published: