گوا میں کانگریس کو لگا بڑا جھٹکا، 8 ایم ایل اےBJP میں شامل، کہا- مودی کو مضبوط کرنے آئے ہیں
اس موقع پر کانگریس کے سابق ایم ایل اے مائیکل لوبو نے کہا کہ ہم پی ایم مودی اور سی ایم پرمود ساونت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے 'کانگریس چھوڑو، بی جے پی کو جوڑو' کے نعرے کا بھی ذکر کیا۔
'بھارت جوڑو یاترا' کے درمیان کانگریس کے لیے گوا سے بری خبر آئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گوا میں 11 ایم ایل ایز کے ساتھ کانگریس کو بڑا جھٹکا دیا ہے اور اس نے اپنے 8 ایم ایل ایز کو اپنی پارٹی میں شامل کرا لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کی موجودگی میں کانگریس کے 8 ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر کانگریس کے سابق ایم ایل اے مائیکل لوبو نے کہا کہ ہم پی ایم مودی اور سی ایم پرمود ساونت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے 'کانگریس چھوڑو، بی جے پی کو جوڑو' کے نعرے کا بھی ذکر کیا۔
دراصل، اس سے پہلے بدھ کو گوا میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی legislature party نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ انضمام کی تجویز پیش کی۔ اس سے کچھ دیر پہلے بی جے پی کی ریاستی اکائی کے صدر سدانند شیت تناوڑے نے کہا تھا کہ کانگریس کے آٹھ ایم ایل اے جلد ہی حکمراں پارٹی میں شامل ہوں گے۔ اس پیشرفت سے پہلے 40 رکنی گوا قانون ساز اسمبلی میں کانگریس کے پاس 11 جبکہ بی جے پی کے پاس 20 ممبران تھے۔ گجرات میں 200کروڑ کے ڈرگس کے ساتھ 6 پاکستانی شہری گرفتار
کون کون ہوئے ہیں بی جے پی میں شامل گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کے ساتھ کانگریس کے ممبران اسمبلی کی منظر عام پر آنے والی تصویر میں ایم ایل اے مائیکل لوبو، ڈگمبر کامت، ڈیلاہ لوبو، راجیش فالدیسائی، کیدار نائک، سنکلپ امونکر، الیکسیو سیکیرا اور روڈولف فرنانڈس نظر آئےبتھے۔ بتا دیں کہ سال 2019 میں بھی اسی طرح کانگریس کے 10 ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔