اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کانگریس نے ’ اظہر جی‘ کا دیا جواب، شئیر کیا روی شنکر پرساد کا ’ حافظ جی‘ والا ویڈیو

    کانگریس صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو

    کانگریس صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو

    کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی نے منگل کی صبح مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کا ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے جس میں وہ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے سرغنہ حافظ سعید کو مبینہ طور پر ’ حافظ جی‘ کہہ کر خطاب کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      کانگریس کے بوتھ پروگرام میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز دہشت گرد مسعود اظہر کے نام کے پیچھے ’ جی‘ لفظ کا استعمال کر دیا۔ راہل گاندھی کے اس بیان کے بعد سے ہی بی جے پی ان پر نشانہ سادھ رہی ہے۔

      بی جے پی کی طرف سے ہو رہے مسلسل حملوں کے بعد اب کانگریس نے بھی بی جے پی کو جواب دیا ہے۔ کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی نے منگل کی صبح مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کا ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے جس میں وہ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے سرغنہ حافظ سعید کو مبینہ طور پر ’ حافظ جی‘ کہہ کر خطاب کر رہے ہیں۔

      پرینکا چترویدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا’’ امید ہے اس ویڈیو کو بی جے پی کی نئی ویب سائٹ میں اچھی جگہ مل جائے گی جب وہ( ویب سائٹ) ٹھیک ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ انہیں وہ بھی یاد ہو گا جب انہوں نے وید پرکاش ویدک کو حافظ سے گلے ملنے اور بات کرنے کے لئے بھیجا تھا‘‘۔

      پرینکا نے اس کے علاوہ ایک دیگر ٹویٹ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کی وہ تصویر بھی شئیر کی جس میں وہ جیش سرغنہ مسعود اظہر کو چھوڑنے جا رہے ہیں۔ یہ تصویر قندھار واقعہ کے وقت کی ہے۔



      روی شنکر پرساد کا یہ ویڈیو پچھلے سال جون کا ہے جس دوران انہوں نے کانگریس کو گھیرنے کے لئے کی گئی ایک پریس کانفرنس میں حافظ سعید کو حافظ جی کہا تھا۔

      آپ کو بتا دیں کہ پیر کے روز ایک بوتھ پروگرام میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے دہشت گرد مسعود اظہر کے نام کے پیچھے ’ جی‘ لفظ کا استعمال کر دیا۔ راہل گاندھی کا یہ ویڈیو مودی حکومت میں وزیر اسمرتی ایرانی نے خود پوسٹ کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ 

      First published: