رنديپ سرجےوالا کا ٹویٹ، پرنب مکھرجی کو افطار میں آنے کی دی گئی ہے دعوت

سابق صدر پرنب مکھرجی: فائل فوٹو۔

سابق صدر پرنب مکھرجی: فائل فوٹو۔

نئی دہلی۔ سابق صدر پرنب مکھرجی کانگریس صدر راہل گاندھی کی جانب سے بدھ کو منعقد افطار پارٹی میں شرکت کریں گے۔

  • UNI
  • Last Updated :
  • Share this:

    نئی دہلی۔ سابق صدر پرنب مکھرجی کانگریس صدر راہل گاندھی کی جانب سے بدھ کو منعقد افطار پارٹی میں شرکت کریں گے۔ پہلے میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ کانگریس کی جانب سے پرنب مکھرجی کو افطار پارٹی کے لئے دعوت نہیں دی گئی ہے۔ کانگریس کے ترجمان رنديپ سرجےوالا نے پیر کی شب ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ راہل گاندھی نے پرنب مکھرجی کو افطار میں آنے کی دعوت دی ہے جسے سابق صدر نے قبول کر لیا ہے۔


    کانگریس صدر بننے کے بعد راہل گاندھی کی جانب سے یہ پہلی افطار پارٹی ہے۔ کانگریس دو سال بعد اس سال تاج پلیس میں افطار پارٹی کا اہتمام کر رہی ہے جس میں کانگریس کے تمام سینئر لیڈروں کے علاوہ اپوزیشن کے بھی لیڈروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ مکھرجی نے سات جون کو ناگپور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ہیڈ کوارٹر میں منعقد ایک تقریب میں حصہ لیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ قیاس آرائی کی جانے لگی تھی کہ کانگریس کی طرف سے شاید مکھرجی کو افطار کی دعوت نہ بھیجی جائے۔


     سرجےوالا نے ٹویٹ کر کے کہا کہ بہت سے میڈیا گھرانوں نے کانگریس صدر کی جانب سے افطار کی دعوت میں پرنب مکھرجی کو دعوت دینے کو لے کر سوال کھڑے کیے تھے۔ انہوں نے لکھا کہ کانگریس صدر نے پرنب مکھرجی کو دعوت بھیجی ہے جسے سابق صدر نے قبول بھی کر لیا ہے۔ اس کے بعد مکھرجی کو افطار پارٹی کی دعوت کو لے کر لگائی جا رہی بلاوجہ کی قیاس آرائیوں پر اب شاید روک لگ جائے گا۔




    First published: