ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سونیا گاندھی کا حکومت سے مطالبہ ، کورونا سے لڑنے کا لائحہ عمل بنانے کیلئے بلائیں کل جماعتی میٹنگ

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے ملک کی صورتحال بے حد سنگین ہو گئی ہے اور حکومت کے لیے اس نمٹنا مشکل ہو رہا ہے لہٰذا حالات پر قابو پانے کے لیے فوراً کل جماعتی میٹنگ بلائی جانی چاہئے ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 07, 2021 04:31 PM IST
  • Share this:
سونیا گاندھی کا حکومت سے مطالبہ ، کورونا سے لڑنے کا لائحہ عمل بنانے کیلئے بلائیں کل جماعتی میٹنگ
سونیا گاندھی کا حکومت سے مطالبہ ، کورونا سے لڑنے کا لائحہ عمل بنانے کیلئے بلائیں کل جماعتی میٹنگ

نئی دہلی : کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے ملک کی صورتحال بے حد سنگین ہو گئی ہے اور حکومت کے لیے اس نمٹنا مشکل ہو رہا ہے لہٰذا حالات پر قابو پانے کے لیے فوراً کل جماعتی میٹنگ بلائی جانی چاہئے ۔ سونیا گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی ہولناک شکل کے مقابلے سسٹم (نظام) چرمرا گیا ہے اور حکومت اس سے نمٹنے میں کامیاب نہیں پو پا رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وبا سے نمٹنے کے لیے کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے اور کورونا سے کیسے نجات ملے اس بارے میں سب کی رائے لی جانی چاہئے ۔ کیونکہ وبا سے اب جو صورتحال پیدا ہو گئی ہے ، اس سے اجتماعی طور پر ہی نمٹا جا سکتا ہے ۔ کانگریس کی صدر نے کہا کہ اس وبا کا مقابلہ اجتماعی طور پر ہی کیا جا سکتا ہے لہٰذا ٹھوس طریقہ کار اختیار کرنے کے لیے اور اجتماعی طور پر قدم اٹھانے کے لیے پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ بھی بلائی جانی چاہیے۔


سونیا گاندھی نے کہا کہ کورونا کے سلسلے میں جو حالات پیدا ہوائے ہیں ، اس سلسلے میں پارلیمنٹ کی وزارت صحت سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی نے پہلے ہی وارننگ دے دی تھی ، لیکن حکومت نے کمیٹی کے انتباہ کو نظر انداز کیا ، جس کے سبب یہ بحران پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین نے بھی حکومت کو وبا سے لڑنے کے لیے آکسیجن ، دوائیں اور وینٹیلیٹر کی حسب ضرورت سپلائی جاری رکھنے کی رائے دی تھی ۔


کانگریس کی صدر نے کہا کہ حکومت نے کورونا ٹیکہ کاری کے سلسلے میں بھی کوئی حکمت عملی نہیں تیار کی ہے۔ پارلیمنٹ نے مرکزی بجٹ میں شہریوں کی مفت ٹیکہ کاری کے لیے 35 ہزار کروڑ روپے کا التزام کیا ہے لیکن حکومت اب بھی ریاستوں پر کورونا سے متعلق بوجھ کو ڈال رہی ہے اور اسے کم کرنے کے لیے کوئی تدبیر نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن کی طرف سے مرکزی حکومت کو وبا سے نمٹنے کے لیے جو بھی مشورے دئے جا رہے ہیں ، حکومت انھیں سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 07, 2021 04:31 PM IST