உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ 2019: دہلی میں بیٹھ کر لگتا ہے کہ ہم پورے ملک کو سمجھتے ہیں ، لیکن ایسا نہیں : کمل ناتھ

    نیوز 18 رائزنگ انڈیا پروگرام میں پیر کے روز کمل ناتھ نے بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئےکہا کہ کیا بی جے پی ہمیں یہ سکھانا چاہتی ہے کہ نیشنلزم کی تعریف کیا ہے ؟

    نیوز 18 رائزنگ انڈیا پروگرام میں پیر کے روز کمل ناتھ نے بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئےکہا کہ کیا بی جے پی ہمیں یہ سکھانا چاہتی ہے کہ نیشنلزم کی تعریف کیا ہے ؟

    نیوز 18 رائزنگ انڈیا پروگرام میں پیر کے روز کمل ناتھ نے بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئےکہا کہ کیا بی جے پی ہمیں یہ سکھانا چاہتی ہے کہ نیشنلزم کی تعریف کیا ہے ؟کیا وہ ہمیں نیشنلزم سکھانا چاہتے ہیں ؟

    • Share this:
      نیوز 18 رائزنگ انڈیا پروگرام میں پیر کے روز کمل ناتھ نے بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئےکہا کہ کیا بی جے پی ہمیں یہ سکھانا چاہتی ہے کہ نیشنلزم کی تعریف کیا ہے ؟
      کیا وہ ہمیں نیشنلزم سکھانا چاہتے ہیں ؟ ہم نے برٹش سے جنگ کی ، ہم نے قربانیاں دیں ، پہلے ہم نے انگریزوں سے لڑائی لڑی اور اب ہم چوروں سے لڑیں گے
      بتادیں کہ سی این این نیوز 18 کے بھوپیندر چوبے نے کمل ناتھ سے سوال کیا کہ وہ اس پارٹی سے آتے ہیں ، جس نے آزادی کے بعد ملک میں سب سے طویل وقت تک حکومت کی ، ایسے میں ان کا غریبی مٹانے کی بات کرنا کیا کانگریس کی اقتصادی پالیسی پر سوال نہیں اٹھاتا ؟ اس پر کمل ناتھ نے کہا کہ کیا غریبی نہیں ہٹی ؟ کیا آج آپ کے پاس جو سہولیات ہیں ، وہ گزشتہ پانچ سال میں آئیں ؟ آپ نے زیرو سے شروعات نہیں کی ، ہم نے زیرو سے شروعات کی تھی ۔ آپ کو یہ دیکھنا چاہئے کہ آپ نے کہاں سے شروع کیا ؟ آج یہ کہہ دینا کہ 60-70 سال میں کانگریس نے کیا کیا ، کافی غلط ہے ۔
      کمل ناتھ نے کہا کہ کسان قرض کے ساتھ پیدا ہوتا ہے اور قرض میں ہی مر جاتا ہے ۔ اس سچ کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں ۔ الیکشن سے دو مہینے پہلے کسانوں کو دو ہزار روپے بھیجنے کا کیا مطلب ہے ؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس ملک کے کسان بے وقوف ہیں ۔
      First published: