ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کے مسلمانوں کواروند کیجریوال نے دھوکہ دیا ہے: ہارون یوسف

کانگریس کے سینئر لیڈر کا کہنا ہے کہ کانگریس پہلے سے مضبوط ہوئی ہے اوراپنے دم پرالیکشن لڑیں گے۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی کے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔

  • Share this:
دہلی کے مسلمانوں کواروند کیجریوال نے دھوکہ دیا ہے: ہارون یوسف
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر ہارون یوسف بلیماران اسمبلی حلقہ سے آگے چل رہے ہیں۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: دہلی کانگریس کے نئے کارگزار صداراور مسلم لیڈر ہارون یوسف نے نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں سے کئے گئے بڑے وعدوں پرکوئی کام نہیں ہوا ہے۔ مسلم اکثریتی حلقوں کو  پوری طرح سے نظرانداز کردیا گیا اورووہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔


ہارون یوسف نے کہا کہ اروند کیجریوال نے لوگوں سے بڑے بڑے وعدے کئے تھے، جس کی بنا پردہلی والے ان کے بہکاوے میں آگئے تھے، لیکن انہوں نے پوری دہلی کی ترقی کو ٹھپ کردیا۔ دہلی کے لوگ اب سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کے دوراقتدار کو یاد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیلادکشت کی واپسی ہوگی اورشیلا دکشت دہلی کو ایک بار پھر ترقی یافتہ بنائیں گی۔


کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ کانگریس پورے ملک کے ساتھ ساتھ دہلی میں بھی مضبوط ہوئی ہے۔ ہم دہلی میں عام آدمی پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں کرنے جارہے ہیں۔ ہم اپنے دم پرالیکشن لڑیں گے اورایک بار پھر حکومت بناکرعوام کی امیدوں کو پورا کریں گے۔


واضح رہے کہ لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئے دہلی میں کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد کی خبریں بھی آتی رہی ہیں، لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں معلوم ہوتی ہے کیونکہ دونوں پارٹیوں کے لیڈران اسے مسترد کرتے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے خود بھی کہا ہے کہ دہلی کے لوگ بی جے پی کوشکست دینے کے لئے عام آدمی پارٹی کو ووٹ نہ دیں۔ کیونکہ کانگریس کوووٹ دینے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔
First published: Jan 15, 2019 09:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading