ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانگریس کا مطالبہ، جے این یو کے وائس چانسلر اوردہلی پولیس کمشنرکو برخاست کرے حکومت

کپل سبل نے یہاں صحافیوں سےکہا کہ مودی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے تب سے یونیورسٹیوں کا ماحول خراب کیا جا رہا ہے۔ انھیں سیاست کا اڈہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سازش کےتحت غنڈوں کو جے این یو بھیجا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 08, 2020 12:02 AM IST
  • Share this:
کانگریس کا مطالبہ، جے این یو کے وائس چانسلر اوردہلی پولیس کمشنرکو برخاست کرے حکومت
جے این یو تشدد کے خلاف کانگریس لیڈر کپل سبل کا بڑا مطالبہ۔ فائل فوٹو- پی ٹی آئی

نینی تال:کانگریس کے رہنما اورسابق مرکزی وزیرکپِل سبل نےدہلی واقع جواہرلعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ہوئےحملے کےسلسلے میں مرکزی حکومت کوہدفِ تنقید بنایا ہےاورجے این یوکےوائس چانسلراوردہلی پولیس کےکمشنرکوبرخاست کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ کپل سبل نے یہاں صحافیوں سےکہا کہ مودی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے تب سے یونیورسٹیوں کا ماحول خراب کیا جا رہا ہے۔ انھیں سیاست کا اڈہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ سازش کے تحت غنڈوں کو جے این یو بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں جے این یو کے وائس چانسلر اور دہلی پولیس کمشنر کو برخاست کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ وائس چانسلر اور پولیس کمشنرنے فوراً وزیر داخلہ سے بات کیوں نہیں کی؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرداخلہ نے بھی ان دونوں سے فوراً بات کیوں نہیں کی؟


جے این یو میں مسلسل ہونے والے تشدد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جے این یو میں حکومت کے خلاف پرامن مظاہرے ہو رہے ہیں اور حکومت انھیں طاقت کے زور سے دبانا چاہتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ 2014 میں بھی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے کارکن ماسک پہن کر جے این یو میں گھسے تھے اور یونیورسٹی کے کیمپس میں انارکی کا ماحول بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اے بی وی پی کے لوگوں نے ہی ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بات کہی تھی۔ ابھی تک حکومت ان کے خلا ف کوئی کاروائی نہیں کر پائی ہے۔

First published: Jan 08, 2020 12:02 AM IST