ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ای وی ایم تنازعہ: کپل سبل نے کہا 'ذاتی حیثیت سے گیا تھا لندن، کانگریس کا کوئی لینا دینا نہیں'۔

کانگریس لیڈرنے کہا کہ ای وی ایم سے جڑا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ آزادانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات کا ہے۔ اس معاملہ کوکسی سیاسی پارٹی سے جوڑکرنہیں دیکھا جانا چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 22, 2019 09:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ای وی ایم تنازعہ: کپل سبل نے کہا 'ذاتی حیثیت سے گیا تھا لندن، کانگریس کا کوئی لینا دینا نہیں'۔
کپل سبل: فائل فوٹو

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کےلیڈر اوروزیرقانون روی شنکر پرساد کےان الزامات کو منگل کو پوری طرح سے بے بنیاد بتاکہ لندن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )سے متعلق پریس کانفرنس کا اہتمام کانگریس نے کیاتھا اورواضح کیاکہ وہ اس میں ذاتی حیثیت سے شامل ہوئے تھے۔

کپل سبل نے منگل کو یہاں صحافیوں سے کہا کہ وہ لندن ذاتی دورے پرگئے تھے اوراسی دوران ای وی ایم پرہوئی پریس کانفرنس کے کنوینراورانڈین جرنلسٹ ایسو سی ایشن لندن (یوروپ ) کے صدرآشیش رے نے انھیں یہ کہتے ہوئے پریس کانفرنس میں شامل ہونے کے لیے میل بھیجا تھا کہ اس پریس کانفرنس میں وہ بہت بڑا انکشاف کرنے والے ہیں۔ انھوں نے واضح کیاکہ کانگریس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

روی شنکرنےآج الزام لگایا تھا کہ انتخابی کمیشن آئینی ادارہ ہےاورکانگریس منظم طریقہ سے اسے بدنام کرنے میں لگی ہے۔ انھوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ لندن میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرنے والے آشیش رے کانگریس سے منسلک ہیں اور وہ نیشنل ہیرالڈ کے لیے پیسے کا انتظام بھی کرتے ہیں۔

کپل سبل نے کہاکہ ای وی ایم سے جڑا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ آزادانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات کا ہے۔ اس معاملہ کوکسی سیاسی پارٹی سے جوڑکرنہیں دیکھا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہاکہ اگر کوئی ای وی ایم مشینوں کو ہیک کرنے کا دعوی کرتاہے تو اس کی جانچ ہونی چاہئے اوراس سلسلہ میں دوسرے لوگوں پرالزام نہیں لگایاجاناچاہئے۔ ہیکنگ کا دعوی کرنے والے شخص نے جو دیگرالزامات بھی لگائے ہیں ان کی بھی جانچ ہونی چاہئےاوراگراس کی بات غلط ثابت ہوتی ہے تواس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

لندن میں منعقد اسی پریس کانفرنس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ای وی ایم مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے ۔ کپل سبل کے اس بیان پر بی جے پی نے کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کیاتھا جس کے بعد کانگریس نے مسٹر سبل کے اس بیان سے خود کوالگ کرلیا ہے۔

First published: Jan 22, 2019 09:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading