ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فضائی حملہ پر بولے چدمبرم۔ حکومت پر بھروسہ کرنے کو تیار، لیکن یہ 300 مرنے والوں کی تعداد کس نے بتائی

سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سمیت کئی کانگریسی رہنماوں نے اس کارروائی میں مارے گئے لوگوں کی تعداد پر سوال کھڑے کرتے ہوئے نریندر مودی حکومت سے جواب طلب کیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Mar 04, 2019 04:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فضائی حملہ پر بولے چدمبرم۔ حکومت پر بھروسہ کرنے کو تیار، لیکن یہ 300 مرنے والوں کی تعداد کس نے بتائی
پی چدمبرم ۔ فائل فوٹو ۔

 پاکستان میں بالاکوٹ کے جیش محمد کے ٹھکانے پر ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی میں مرنے والوں کی تعداد پر آج سیاست گرم ہوگئی ۔ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سمیت کئی کانگریسی رہنماوں نے اس کارروائی میں مارے گئے لوگوں کی تعداد پر سوال کھڑے کرتے ہوئے نریندر مودی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔


کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے وائس ایر مارشل نے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی شہری یا فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے تو مرنے والوں کی تعداد 300-350 کس نے بتائی؟


چدمبرم نے کہا’’ ایک ہندوستانی شہری کے ناطے میں اپنی حکومت پر بھروسہ کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ دنیا کو بھی بھروسہ ہوتو حکومت کو اپوزیشن کی نکتہ چینی کرنے کے بجائے اس کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کو ان کی شاندار حصولیابی کے لئے سلام کرنے والے سب سے پہلے شخص کانگریس کے راہل گاندھی تھے۔ مودی جی یہ کیوں بھول گئے۔‘‘ وہیں، کانگریس کے ہی ایک دیگر سینئر لیڈر  اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کئی غیر ملکی اخبارات اور ایجنسیوں کی خبروں کا ذکر کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بالاکوٹ میں دہشت گردوں کو کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے۔

First published: Mar 04, 2019 04:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading