ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جامعہ تشدد پر جاری نئے ویڈیو پر بھڑکیں پرینکا گاندھی، کہا۔ پولیس کا جھوٹ آیا سامنے

پرینکا واڈرا نے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جامعہ کی لائبریری میں طلبہ کو پیٹ رہے ہیں جبکہ دہلی پولیس اور امت شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی بھی طالب علم کو نہیں پیٹا ہے۔

  • Share this:
جامعہ تشدد پر جاری نئے ویڈیو پر بھڑکیں پرینکا گاندھی، کہا۔ پولیس کا جھوٹ آیا سامنے
پرینکا گاندھی واڈرا: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے جامعہ تشدد پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی پولیس پر سچ نہ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے اتوار کو کہا کہ قصورواروں کےخلاف حکومت کو کارروائی کرنی چاہئے۔ پرینکا واڈرا نے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جامعہ کی لائبریری میں طلبہ کو پیٹ رہے ہیں جبکہ دہلی پولیس اور امت شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی بھی طالب علم کو نہیں پیٹا ہے۔



کانگریس لیڈر نے کہا،’’دیکھئے کیسے دہلی پولیس پڑھنے والے طلبہ کو اندھادھند پیٹ رہی ہے۔ ایک لڑکا کتاب دکھارہا ہے لیکن پولیس والا لاٹھیاں چلائےجا رہا ہے۔ وزیر داخلہ اور دہلی پولیس کے افسروں نے جھوٹ بولا کہ انہوں نے لائبریری میں گھس کر کسی کو نہیں پیٹا۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد جامعہ میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں اگر کسی پر ایکشن نہیں لیاجاتا تو حکومت کی نیت پوری طرح سے ملک کے سامنے آ جائے گی۔‘‘

پرینکا گاندھی کی طرح کانگریس لیڈر ششی تھرور نے بھی ویڈیو میں دکھائی دینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔ تھرور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جامعہ کے طلبہ کو بغیر اشتعال کے پولیس پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ خوفناک ہے۔ ان پولیس اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہئے‘۔


اس دوران سماجوادی پارٹی نے بھی ایک ٹویٹ کر کے اس معاملے میں عدالت کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے کہا،’’دہلی پولیس کا بھیانک چہرہ بے نقاب ! وزیر داخلہ کے حکم پر جامعہ لائبریری میں پڑھائی کرنے والے بےقصور طلبہ پر پولیس نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کی۔ سماجوادی پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے‘‘۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Feb 16, 2020 04:03 PM IST