ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی نے لاک ڈاون کو لے کر پھر سادھا حکومت پر نشانہ، آئنسٹائن کا کیا ذکر

راہل گاندھی کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ پر گزشتہ ہفتہ سے مودی حکومت پر مسلسل حملے کررہے ہیں اور الزام لگا رہے ہیں کہ اس حکومت کی نااہلیت اور گھمنڈ سے بحران بڑھ رہا ہے۔

  • Share this:
راہل گاندھی نے لاک ڈاون کو لے کر پھر سادھا حکومت پر نشانہ، آئنسٹائن کا کیا ذکر
راہل گاندھی: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لاک ڈاون کے باوجود کورونا وائرس (کووڈ19) انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پیر کو وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا اور عظیم سائنسداں البرٹ آنئسٹائن کی مثال کے ساتھ ان پر سخت حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ناواقفیت سے زیادہ خطرناک ایک چیز ہوتی ہے اور وہ ہے گھمنڈ۔آئنسٹائن سے یہ ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاون پر آئنسٹائن کی مثال بہت عکاسی کرتی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 3.32لاکھ سے آگے نکل چکی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کل ریکارڈ گیارہ ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ راہل گاندھی کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ پر گزشتہ ہفتہ سے مودی حکومت پر مسلسل حملے کررہے ہیں اور الزام لگا رہے ہیں کہ اس حکومت کی نااہلیت اور گھمنڈ سے بحران بڑھ رہا ہے۔



کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لاک ڈاون کے چاروں مرحلوں میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ سے منسلک ایک گراف بھی شئیر کیا۔ انہوں نے اس سے پہلے پچھلے ہفتے بھی ایسا ہی ایک گراف شئیر کر کے مودی حکومت پر نشانہ سادھا تھا۔ انہوں نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا ’ ایک ہی چیز بار بار کرنا اور پھر الگ نتیجہ کی امید کرنا پاگل پن ہے‘۔
خیال رہے کہ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 3،32،424 ہوگئی ہے۔ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 9520 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1،53،106 فعال واقعات ہیں جبکہ اس وبا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 1،69،798 ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Jun 15, 2020 05:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading