ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانگریس صدر راہل گاندھی کا عراق میں 39 ہندوستانیوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

کانگریس کےصدر راہل گاندھی نے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے 39 ہندوستانیوں کی موت کی خبر پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 20, 2018 07:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کانگریس صدر راہل گاندھی کا عراق میں 39 ہندوستانیوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت
راہل گاندھی ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: کانگریس کےصدر راہل گاندھی نے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے 39 ہندوستانیوں کی موت کی خبر پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے آج ٹویٹ کیا ’’میں یہ سن کر اداس ہوں کہ 2014 کی طرف سے یرغمال بنائے گئے 39 ہندوستانیوں کی موت کی اب عراق نے تصدیق کر دی ہے۔ میں ان کے رشتہ داروں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جن کواب تک امید تھی کہ وہ (یرغمال بنائے گئے لوگ) زندہ ہیں اور محفوظ گھر لوٹیں گے‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج راجیہ سبھا میں اس بارے میں ایک بیان دیا۔ انہوں نے لوک سبھا میں بھی اس بارے میں اطلاع دینی چاہی، لیکن ارکان کے زبردست ہنگامہ کی وجہ سے اس کے بارے میں وہ اپنا تفصیلی بیان ایوان میں پیش نہ کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ 39 لوگوں کی موت کی تصدیق ان کے ڈی این اے سے ہو چکی ہے۔ بعد میں عراق کی حکومت نے اس معاملہ کی اطلاع دی۔

First published: Mar 20, 2018 07:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading