ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجیو گاندھی کو راہل گاندھی کا خراج عقیدت، کہا۔ ہم انہیں روز یاد کرتے ہیں

راہل گاندھی نے اپنے والد کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے فوٹو کے ساتھ ٹوئٹ کیا ’’راجیو گاندھی ایک غضب کا نظریہ رکھنے والے اور اپنے وقت سے بہت آگے کے انسان تھے۔ لیکن ان سب سے الگ وہ ایک لبرل اور محبت کرنے والے انسان تھے‘‘۔

  • Share this:
راجیو گاندھی کو راہل گاندھی کا خراج عقیدت، کہا۔ ہم انہیں روز یاد کرتے ہیں
راہل گاندھی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے والد سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر جمعرات کے روز گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک لبرل اور محبت کرنے والے شخص تھے۔ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کا آج 75 واں یوم پیدائش ہے۔ کیرالہ کے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اپنے والد کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے فوٹو کے ساتھ ٹوئٹ کیا ’’راجیو گاندھی ایک غضب کا نظریہ رکھنے والے اور اپنے وقت سے بہت آگے کے انسان تھے۔ لیکن ان سب سے الگ وہ ایک لبرل اور محبت کرنے والے انسان تھے‘‘۔ انھوں نے مزید لکھا’’میں اپنے باپ کے طور پر انہیں پاکر خود کو بہت خوش قسمت اور فخر محسوس کرتا ہوں۔ ہم انہیں آج اور ہر دن یاد کرتے ہیں‘‘۔



وہیں، وزیراعظم نریندر مودی نے بھی جمعرات کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر انہیں سلام کیا۔ نریندر مودی نے ٹویٹ کیا’ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی جی کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت‘۔


بیس اگست 1944 کو پیدا ہوئے آنجہانی راجیو گاندھی ملک کے چھٹے اور سب سے کم 40 برس کی عمر میں وزیر اعظم بنے تھے۔ ان کی مدت کار 1984 سے 1989 تک تھی۔ سال 1984 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد جب اچانک انہیں وزیر اعظم کی کرسی ملی تو ان کی عمر محض 40 سال تھی۔ پائلٹ کی ٹریننگ لے چکے راجیو گاندھی سیاست میں آنے کے خواہش مند نہیں تھے، لیکن حالات نے انہیں ملک کا سب سے کم عمر کا وزیر اعظم بنا دیا۔
راجیو گاندھی ایسے واحد وزیر اعظم رہے ہیں جو اپنی کار خود چلایا کرتے تھے۔ وزیر اعظم رہنے کے دوران بھی وہ کئی مواقع پر خود ہی کار چلایا کرتے تھے۔ انتخابی مہم کے دوران بھی وہ خود ہی ڈرائیو کر کے اجتماع گاہ تک پہنچ جایا کرتے تھے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 20, 2020 11:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading