ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کم ازکم آمدنی اسکیم پر کانگریس کا نیا اعلان، کہا۔ خواتین کے کھاتے میں آئیں گے 72000 روپئے

رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ '20٪ غریب خاندانوں کو ہر سال 72،000 روپئے ملیں گے

  • Share this:
کم ازکم آمدنی اسکیم پر کانگریس کا نیا اعلان، کہا۔ خواتین کے کھاتے میں آئیں گے 72000 روپئے
کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا: تصویر اے این آئی

کانگریس پارٹی نے منگل کو کم از کم آمدنی کو لے کر نیا اعلان کیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی واقع کانگریس صدر دفتر میں پارٹی ترجمان رندیپ سنگھ سرجےوالا نے یہ اطلاع دی۔ سرجےوالا نے کہا کہ ’’ 72000 روپئے گھر کی خواتین کے کھاتے میں جائیں گے‘‘۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم مودی بتائیں کہ وہ اس کے حق میں ہیں یا مخالفت میں۔


سرجے والا نے کہا کہ '20٪ غریب خاندانوں کو ہر سال 72،000  روپئے ملیں گے۔ یہ منصوبہ خواتین رخی ہے، یہ پیسے خواتین خانہ کے کھاتوں میں جمع کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہری اور دیہاتی دونوں غریبوں کے لئے لاگو کیا جائے گا۔


سرجےوالا نے کہا کہ یہ کانگریس کی ’ غریبی مٹاؤ نیائے یاترا‘ کی اس ملک میں شروعات ہے۔ ’ غریب سے نیائے اور غریب کو نیائے‘۔ یہی ہے ’ نیائے‘ یعنی کم ازکم آمدنی منصوبہ۔ پریس کانفرنس میں سرجےوالا نے دعویٰ کیا کہ کانگریس حکومتوں نے آزادی کے بعد ہندوستان کی غربت کو 70 فیصد سے گھٹا کر 22 فیصد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بقیہ ہندوستان میں 22 فیصد غریبی کو دور کرنے کے لئے کام کریں گے۔

First published: Mar 26, 2019 01:07 PM IST