نئی دہلی: پورے ملک میں دلتوں پر ہورہے ظلم کے واقعات اور مودی حکوم کی ناکامی کے خلاف پیر کو کانگریس کا ملکی سطح پر ہڑتال جاری ہے۔ دہلی کانگریس کے لیڈران نے آج گاندھی سمادھی پر پہنچ کر براج گھاٹ پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ تاہم بھوک ہڑتال اس درمیان کانگریسی لیڈران کی ایک تصویر سامنے آئی ہے، جس میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے ماکن سمیت کئی کانگریسی لیڈر دہلی کے ایک ریسٹورنٹ مین چھولے بھٹورے کا لطف اٹھاتے نظر آرہے ہیں۔ دہلی بی جے پی لیڈر ہریشن کھورانہ نے یہ دعویٰ کیاہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے اس کی تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پورے ملک مین دلت استحصال اور ظلم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں ایس سی /ایس ٹی ایکٹ میں ہوئی تبدیلی کو لے کر بھی بے اطمینانی ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے کے سبب اپوزیشن ناراض ہے۔ اس کے لئے کانگریس نے 9اپریل کو پورے ملک میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ چھولے بھٹورے کھاتے ہوئے لیڈران کی تصویر وائرل ہونے کے بعد کانگریسی لیڈر اور سابق وزیر اروندر سنگھ لولی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ تصویر صبح 8بجے کی ہے۔ کانگریس نے صبح 10:30بجے سے شام 4:30بجے تک بھوک ہڑتال رکھی تھی۔ بی جے پی کے ساتھ یہی پریشانی ہے۔ ملک کو بہتر طریقے سے چلانے کے بجائے بی جے پی کی توجہ اس پر ہے کہ ہم کیا کھاتے ہیں؟
اس سے قبل کانگریس صدر راہل گاندھی کی بھوک ہڑتال پر بی جے پی نے طنز کیاہے۔ دراصل ایسی خبریں آرہی تھیں کہ راہل گاندھی راج گھاٹ پر ایک دن کی بھوک ہڑتال کریںگے۔ انہیں مہاتما گاندھی کی سمادھی پر صبح 10:30بجے پہنچنا تھا، لیکن راہل دوپہر تقریباً ایک بجے یہاں پہنچے اور بھوک ہڑتال پر بیٹھے۔ بتایا جارہا ہے کہ راہل کی بھوک ہڑتال صرف چند گھنٹوں کےلئے ہے۔ اس معاملے بی جے پی کے انفارمیشن اینڈ ٹکنا لوجی کے انچارج امت مالویہ نے راہل گاندھی کی تنقید کی۔ مالویہ نے ٹوئٹ کیا ’’راہل جی اگر لنچ ہوگیا ہو تو بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائو، میں جانتا ہوں کہ کون ایسا لیڈ ر ہوگا جو دوپہر 12:45بجے کے بعد بھوک ہڑتا ل پر بیٹھتا ہو۔
کن معاملات پر ہے بھوک ہڑتال سی بی ایس ای پیپر لیک پی این بی گھوٹالہکاویری آبی معاملہآندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہ دینے کا معاملہپارلیمنٹ میں بحث میں مرکزی حکومت کی ناکامیدلتوں پر تشدد اور استحصال کا معاملہ12اپریل کو بی جے پی کی بھوک ہڑتالدوسری جانب کانگریس کی بھوک ہڑتال کے بعد بی جے پی بھی 12اپریل کو بھوک ہڑتال کرےگی۔ اس میں بی جے پی کے سبھی ممبران پارلیمنٹ بھی شریک ہوںگے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ممبران پارلیمنٹ کو یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ مودی نے پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کےلئے اپوزیشن اور خاص طور پر کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔