ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سونیا اور راہل کی قیادت میں مرکزی حکومت کے خلاف جمہوریت بچاؤ ریلی آج

نئی دہلی۔ کانگریس آج پارٹی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کی قیادت میں یہاں جمہوریت بچاؤ ریلی نکالے گی اوراس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا گھیراؤبھی کرے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 06, 2016 08:47 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سونیا اور راہل کی قیادت میں مرکزی حکومت کے خلاف جمہوریت بچاؤ ریلی آج
نئی دہلی۔ کانگریس آج پارٹی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کی قیادت میں یہاں جمہوریت بچاؤ ریلی نکالے گی اوراس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا گھیراؤبھی کرے گی۔

نئی دہلی۔ کانگریس آج پارٹی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کی قیادت میں یہاں جمہوریت بچاؤ ریلی نکالے گی اوراس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا گھیراؤبھی کرے گی۔ کانگریس ترجمان جے رام رمیش نے  یہاں پارٹی کی باقاعدہ پریس بریفنگ میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ریلی میں کانگریس صدر اور نائب صدر کے ساتھ ہی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی شامل ہوں گے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر صبح ساڑھے نو بجے جنتر منتر پر جمع ہوں گے اور اس کے بعد پیدل مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس تک آئیں گے۔


انہوں نے کہا کہ اس ریلی کا انعقاد مودی حکومت کی طرف سے جمہوریت کے سامنے کھڑے کئے جا رہے چیلنجز کی مخالفت کرنا ہے۔ اروناچل پردیش اور اتراکھنڈ میں منتخب حکومتوں کو ہٹانے اور ہماچل پردیش میں بھی اسی طرح کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور الہ آباد سنٹرل یونیورسٹی اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں جس طرح سے طالب علموں پر ظلم کئے گئے ہیں اس پر عوام کی توجہ اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے یہ ریلی منعقد کی جا رہی ہے۔ کانگریس اس بات سے بھی ناراض ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمااگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے میں کانگریس قیادت پر رشوت لینے کا جھوٹا الزام لگا رہے ہیں اور گزشتہ چند دنوں سے کانگریس قیادت کو گھیرنے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔

First published: May 06, 2016 08:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading