உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریتا بہوگنا جوشی نے بی جے پی لیڈر سنبت پاترا کے خلاف درج کرایا ہتک عزت کا مقدمہ

    بی جے پی ترجمان سنبت پاترا

    بی جے پی ترجمان سنبت پاترا

    لکھنو : لکھنؤ کینٹ سے کانگریس کی ممبر اسمبلی اور قومی ترجمان ریتا بہوگنا جوشی نے بی جے پی کے قومی ترجمان سنبت پاترا کے خلاف ہتک عزت کا کیس درج کرایا ہے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنو : لکھنؤ کینٹ سے کانگریس کی ممبر اسمبلی اور قومی ترجمان ریتا بہوگنا جوشی نے بی جے پی کے قومی ترجمان سنبت پاترا کے خلاف ہتک عزت کا کیس درج کرایا ہے۔ انہوں نے ایک مقامی عدالت میں عرضی دائر کر کے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت سنبت پاترا کو ہتک عزت کے الزام میں طلب کر کے سزا دے۔
      اے سی جے ایم گیان پرکاش تیواری نے کیس درج کر کے جوشی کی گواہی ریکارڈ کی اور دیگر گواہوں کی گواہی کے لئے 13 جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ریتا بہوگنا جوشی کا الزام ہے کہ 9 جنوری 2016 کو ایک نیوز چینل پر مباحثہ کے دوران سنبت پاترا نے سیاسی فائدہ کے لئے ان کے بارے میں بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے تھے۔
      کورٹ میں اپنا بیان درج کراتے ہوئے جوشی کا کہنا تھا کہ پاترا کے اس عمل سے ان کی سماجی اور سیاسی ساکھ کو دھچکہ پہنچا ہے۔ فی الحال وہ لکھنؤ کے کینٹ اسمبلی حلقہ سے کانگریس کی رکن اسمبلی بھی ہیں۔
      First published: