اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کانگریس اور جے ڈی یو نے مذہبی ہم آہنگی پر دلائی لامہ کے بیان کی تائید کی

    نئي دہلی۔  کانگریس اور جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) نے روحانی لیڈر دلائی لامہ کے اس بیان کی تائید کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بہار اسمبلی الیکشن کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوؤں کی اکثریت مذہبی ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئي دہلی۔  کانگریس اور جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) نے روحانی لیڈر دلائی لامہ کے اس بیان کی تائید کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بہار اسمبلی الیکشن کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوؤں کی اکثریت مذہبی ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کی ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کے کنووکیشن پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کرنے کے دوران دلائی لامہ نے ملک میں بڑھتی ہوئي عدم رواداری کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ مسائل پیدا ہوئے ہوں، لیکن ہندوستان اپنے قابل قدر سیکولر سسٹم اور ہم آہنگی کی روایت پر برقرار ہے اور بہار اسمبلی الیکشن نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہندوستانیوں کی اکثریت ا ب بھی مذہبی ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے۔

      دلائی لامہ کے بیان کی تائید کرتے ہوئے آل انڈيا کانگریس کمیٹی (اے آئي سی سی) کے ترجمان اور جنرل سکریٹری شکیل احمد نے کہا کہ "یہ درست ہے کہ ملک کا اصل ہندو طبقہ روادار ہے جو سیکولرزم پر یقین رکھتا ہے۔ اس بارے میں کچھ بھی دورائے نہيں ہے۔ ہم دلائی لامہ کے بیان کی 100 فیصد حمایت کرتے ہيں"۔

      کانگریس کے ایک دوسرے لیڈر مسٹرسندیپ دکشت نے بھی دلائی لامہ کے مذکورہ بیان کی حمایت کی ہے۔ مسٹر سندیپ دکشت نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ " دلائی لامہ تبتیوں کے مذہبی پیشوا ہونے کے ساتھ ہی سیاسی لیڈر بھی ہیں۔ ہمیں ان کے بیان کو اسی مفہوم میں لینا چاہئے جس کے لئے انہوں نے کہا ہے۔ تاہم، اس بیان سے کسی حد تک یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بہار میں امن و رواداری کی جیت ہوئي ہے۔ ہندوستان میں امن و شانتی کا پیغام دینے والے لوگ ہمیشہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہوتے ہيں"۔

      دلائی لامہ کے بیان کی تائيد کرتے ہوئے جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے جنرل سکریٹری نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ " میں مذہبی پیشوا دلائی لامہ کے تبصرے کی قدر کرتا ہوں۔ وہ ملک میں ایک طویل عرصہ سے مقیم ہیں اور اس لئے وہ ہندوستانی کلچر سے بخوبی واقف ہيں۔ ان کے بیان سے ملک کے شدت پسند گروپوں اور فرقہ پرست طاقتوں کو سخت اور نہایت مناسب جواب مل گيا ہے"۔

      First published: