ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعظم مودی کے سیدھے سوالات کے تحریری جواب پر راہل گاندھی نے طنز کیا

نئی دہلی: کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے سنگاپور میں وزیراعظم نریندر مودی کے ایک تکنیکی یونیورسٹی کے طلبا کے سیدھے سوالات کے تحریری جواب پر طنز کرتے ہوئے آج کہاکہ یہ اچھا ہوا ورنہ وزیراعظم کے جواب سے مایوسی کی حالت ہی پیدا ہوتی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 04, 2018 11:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیراعظم مودی کے سیدھے سوالات کے تحریری جواب پر راہل گاندھی نے طنز کیا
کانگریس صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

نئی دہلی:  کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے سنگاپور میں وزیراعظم نریندر مودی کے ایک تکنیکی یونیورسٹی کے طلبا کے سیدھے سوالات کے تحریری جواب پر طنز کرتے ہوئے آج کہاکہ یہ اچھا ہوا ورنہ وزیراعظم کے جواب سے مایوسی کی حالت ہی پیدا ہوتی۔


راہل گاندھی وزیراعظم ہیں، جنہوں نے سوالات تو سیدھے لئے لیکن مترجمین نے ان کے جواب پہلے ہی لکھ کر تیار کئے گئے جواب پڑھ کر دے دیئے۔

نریندرمودی پر کانگریس صدر کا طنز یہیں نہیں رکا۔ انہوں نے آگے کہا کہ اچھا ہوا انہوں نے اصل سوال کا جواب نہیں دیا ۔ ایسا کرتے تو سچ مچ یہ پریشانی کی بات ہوتی۔




خیال رہے کہ سنیچر کو وزیراعظم مودی نے سنگاپور کے نیانگ ٹکنالوجی یونیورسٹی میں ایک پروگرام کے دوران طلبا کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے اس پروگرام پرمبینہ طورپر کہا جارہا ہے کہ ان کے جواب مترجمین نے لمبے اور پہلے سے تیارکرکے جواب پڑھ کر دیئے تھے۔ یہ بھی کہا گیا کہ جو سچ اور اعداد و شمار مودی نے اپنے جواب میں دیئے تھے، مترجمین نے ان کو بدل کر پڑھا۔

 
First published: Jun 04, 2018 10:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading