نئی دہلی : ملک کے چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم کے عہدہ چھوڑنے کو لے کر کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ "جہاز ڈوب رہا ہے کپیٹن ڈیمو گہری نیند لے رہے ہیں"۔
راہل گاندھی نے معیشت کی حالت کو لے کر مرکزی وزیر ارون جیٹلی اور پیوش گوئل کے ساتھ ہی آرایس ایس پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا "ارون جیٹلی اپنے کمرے میں بند ہوکر فیس بک پر خبریں بریک کررہے ہیں۔ بی جے پی کے خازن (گوئل) کے پاس ہندوستانی معیشت کی ساری کنجی ہے"۔
کانگریس صدرنے الزام لگایا کہ آرایس ایس کا "پوشیدہ ہاتھ" جہاز کو چٹانوں کی طرف لے جارہا ہے اور ایسے میں عقلمند لوگ ڈوبتا ہوا جہاز چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس درمیان کیپٹن ڈیمو گہری نیند لے رہے ہیں۔ سب کچھ عجیب وغریب چل رہا ہے۔
غور طلب ہے کہ ارون جیٹلی نے بدھ کو فیس بک پوسٹ کے ذریعہ جانکاری دی تھی کہ سبرامنیم وزارت مالیات چھوڑ رہے ہیں اور وہ اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے امریکہ لوٹ رہےہیں۔
سبرامنیم کو 16 اکتوبر 2014 کو وزارت مالیات میں چیف اقتصادی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی تقرری تین سال کے لئے ہوئی تھی۔ 2017 میں ان کی مدت ایک سال کے لئے بڑھائی گئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔