راہل گاندھی کا وزیردفاع کو چیلنج 'ثبوت لے کرآئیں یا استعفی دیں'۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا "جب آپ جھوٹ بولتے ہیں، تواسے چھپانےکےلئے آپ کواورزیادہ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔ وزیردفاع نے وزیراعظم نے رافیل جھوٹ کو صحیح ٹھہراتے ہوئے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ہے"۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا "جب آپ جھوٹ بولتے ہیں، تواسے چھپانےکےلئے آپ کواورزیادہ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔ وزیردفاع نے وزیراعظم نے رافیل جھوٹ کو صحیح ٹھہراتے ہوئے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ہے"۔
نئی دہلی: کانگریس کے صدرراہل گاندھی نے وزیردفاع نرملا سیتارمن کو ہندوستان ایرونوٹکس لیمیٹیڈ(ایچ اے ایل)کوایک لاکھ کروڑ روپئے کے کانٹریکٹ دینے سے متعلق دستاویزپارلیمنٹ میں پیش کرنے کا چیلنج کرتے ہوئے اتوارکوکہا کہ اس میں ناکام رہنے پر انہیں اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہئے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا "جب آپ جھوٹ بولتے ہیں، تواسے چھپانےکےلئے آپ کواورزیادہ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔ وزیردفاع نے وزیراعظم نے رافیل جھوٹ کو صحیح ٹھہراتے ہوئے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ہے۔ کل وزیردفاع کو ایچ اے ایل کوایک لاکھ کروڑ روپئے کے کانٹرکٹ دینے سے متعلق دستاویزپارلیمنٹ میں رکھنے چاہئے ورنہ عہدے سے استعفی دے دینا چاہئے"۔
اس سے قبل کانگریس صدرنےایچ اے ایل کورافیل سودے میں شامل نہ کرنےکےلئے وزیراعظم نریندرمودی پرپھرطنزکرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہیں ملک کے بھلے برے کی کوئی فکرنہیں ہے۔ انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پروزیراعظم کا نام لئے بغیر لکھا ’’ایچ اے ایل کے پاس تنخواہ تک دینے کے پیسے نہیں ہیں، اس سے کسی کوبھی حیرت نہیں ہونی چاہئے۔ رافیل تودے ہی دیا تھا، اب کام پورا کرنے کےلئے سوٹ بوٹ والے دوست کولوگوں کی ضرورت ہے، جو اے ایچ ایل کے پاس ہیں، بغیراے ایچ ایل کوکمزورکئے یہ والا کام توہونہیں سکتا"؟۔
When you tell one lie, you need to keep spinning out more lies, to cover up the first one.
In her eagerness to defend the PM's Rafale lie, the RM lied to Parliament.
Tomorrow, RM must place before Parliament documents showing 1 Lakh crore of Govt orders to HAL.
کانگریس کے صدرنےالزام لگایا "چوکیداربس اپنی دوستی نبھا رہا ہے، ملک کے بھلے برے سے اسےکیا مطلب۔۔۔ دوستی برقراررہے بس"۔ اسی دوران کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ وزیردفاع نرملا سیتارمن کا جھوٹ سامنے آگیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ایچ اے ایل کو ایک لاکھ کروڑروپئے کےٹھیکے دیئے گئے ہیں۔
رندیپ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا "ایچ اے ایل کا کہنا ہےکہ ایک بھی پیسہ نہیں آیا ہے۔ ایک بھی پیسے کے کانٹرکٹ پردستخط نہیں کئےگئے ہیں"۔ کانگریس لیڈرنےکہا کہ ایچ اے ایل کو پہلی بارتنخواہ دینے کےلئے ایک ہزارکروڑروپئے کا قرض لینا پڑا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔