ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی کے قریبی ندیم جاوید آل انڈیا کانگریس کے شعبہ اقلیت کے چیئرمین مقرر

راہل گاندھی کے قریبی اور نوجوان کانگریسی لیڈر ندیم جاوید کو آل اڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔

  • Share this:
راہل گاندھی کے قریبی ندیم جاوید آل انڈیا کانگریس کے شعبہ اقلیت کے چیئرمین مقرر
آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ندیم جاوید: فائل فوٹو

نئی دہلی: راہل گاندھی کے قریبی، نوجوان کانگریسی لیڈر اور جو نپور سے سابق ممبراسمبلی ندیم جاوید کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ وہ گجرات سے تعلق رکھنے والے خورشید احمد سید کی جگہ لیں گے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت کے دستخط سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں ندیم جاوید کے نام کو بطور چیئرمین منظوری دی گئی ہے ۔


ندیم جاوید کی عمر 40 سال ہے۔ راہل گاندھی کے قریبی اور نوجوان ہونے کے ناطے انہیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے شعبہ اقلیت کاچیئرمین بنایا گیا ہے۔ حالانکہ چیئرمین عہدہ کے لئے کئی نام چل رہے تھے۔ لیکن راہل گاندھی نے ندیم جاوید پر بھروسہ کرتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری سونپی ہے۔


حالانکہ ندیم جاوید کے لئے یہ ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھانا بہت آسان نہیں ہوگا۔ کیونکہ گزشتہ کئی برسوں سے چیئرمین کی ذمہ داری سنبھال رہے خورشید احمد سید نے اقلیتی شعبہ کو سرد بستے میں ڈال دیا تھا اور ان کے چیئرمین بننے کے بعد روٹھے ہوئے  اقلیتوں کو پارٹی سے جوڑنے میں کوئی خاص فائدہ نظر نہیں آیا۔


nadeem

 

اس دوران ان پر کئی بار سوال بھی اٹھے، لیکن پارٹی کے سینئر لیڈران سے ان کے مضبوط رشتوں کی وجہ سے وہ اس عہدے پر برقرار رہے۔ بہرحال اب جو ذمہ داری ندیم احمد کو ملی ہے، وہ اسے کس انداز میں نبھاتے ہیں، اس پر ابھی کچھ کہہ پانا قبل از وقت ہوگا۔

بتایا جاتا ہے کہ اقلیتی شعبہ چیئرمین کے لئے کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں کا نام بھی چل رہا تھا، جس میں خورشید احمد سید، سابق سفیر اور ترجمان میم افضل، سابق چیئرمین عمران قدوائی، سابق سکریٹری انیس درانی، دہلی کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر ہارون یوسف کے علاوہ  بھی کئی نام چل رہے تھے، لیکن راہل گاندھی نے ندیم جاوید پر بھروسہ کرتے ہوئے ان کے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے۔ حالانکہ جتنے دوسرے دعویدار تھے، ا ن میں سب سے کم عمر اور نوجوان ندیم جاوید ہیں، شاید اسی لئے بھی راہل گاندھی نے انہیں فوقیت دی ہے۔
First published: May 22, 2018 11:34 PM IST