ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوم جمہوریہ پریڈ : چوتھی نہیں ، چھٹی لائن میں بیٹھے نظر آئے راہل گاندھی ، کانگریس نے کی شدید تنقید

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج راج پتھ پر منعقدہ 69 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کی ۔ وہ چھٹی قطار میں بیٹھے ہوئے نطر آئے ۔

  • Share this:

نئی دہلی : کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج راج پتھ پر منعقدہ 69 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کی ۔ وہ چھٹی قطار میں بیٹھے ہوئے نطر آئے ۔ غور طلب ہے کہ کانگریس نے جمعرات کو اعتراض کیا تھا کہ راہل کو چوتھی قطار میں بیٹھنے کی جگہ دی گئی ہے ۔ حالانکہ بعد میں ان کی سیٹ چوتھی سے بدل کر چھٹی لائن میں کردی گئی۔

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی تصویروں میں راہل گاندھی ، غلام نبی آزاد کے ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ کانگریس لیڈر رندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کرکے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کانگریس کے ایک لیڈر نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کیلئے چوتھی لائن میں ایک سیٹ مختص کی گئی ہے جبکہ پہلے وہ یوم جمہوریہ پریڈ میں پہلی لائن میں بیٹھتے تھے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس تقریب میں راہل گاندھی شرکت کریں گے خواہ انہیں کسی بھی لائن میں جگہ دی جائے۔ کانگریس اس کو مودی حکومت کی سستی اور اوچھی سیاست قرار دے رہی ہے۔
First published: Jan 26, 2018 02:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading