உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لوک سبھا الیکشن: راہل گاندھی امیٹھی کے ساتھ کیرلا کے وائناڈ سے بھی لڑیں گےالیکشن

    راہل گاندھی کی فائل تصویر

    راہل گاندھی کی فائل تصویر

    اے کے انٹونی نے کہا کہ آخرکار'راہل گاندھی نے کارکنان کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے اپنی منظوری دے دی اوروہ امیٹھی کے ساتھ کیرلا کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

    • Share this:
      کانگریس صدرراہل گاندھی دو جگہ سے الیکشن لڑیں گے۔ اتوارکو پریس کانفرنس میں کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی نے کہا ہے کہ راہل گاندھی کیرلا واقع وائناڈ سے بھی الیکشن لڑیں گے۔ انٹونی نے کہا کہ ملک کی موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کانگریس کارکنان کا مطالبہ تھا کہ راہل گاندھی کو جنوبی ہندوستان کے کسی ریاست سے بھی لوک سبھا الیکشن لڑنا چاہئے۔

      اے کے انٹونی نے کہا کہ آخرکار'راہل گاندھی نے کارکنان کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے اپنی منظوری دے دی اوروہ امیٹھی کے ساتھ کیرلا کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے بھی الیکشن لڑیں گے۔  انہوں نے کہا کہ کرناٹک، کیرلا اور تمل ناڈو تینوں ریاستوں سے الیکشن لڑنے کا زبردست مطالبہ کیا جارہا تھا۔ چونکہ وائناڈ ان تینوں ریاستوں کا  سینٹر پوائنٹ ہے، اس لئے اسے منتخب کیا گیا اوراس سے تینوں ہی ریاستوں کے کارکنان کے جذبات کے احترام کو بھی یقینی بنایا جاسکا ہے۔

      کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ راہل گاندھی کے لئے امیٹھی کسی لوک سبھا سیٹ کے بجائے خاندان کی طرح ہے اورانہوں نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ امیٹھی سے کبھی دورنہیں جائیں گے، لیکن شمال اورجنوبی ہندوستان کی تہذیب وثقافت کے سنگم کے طورپر پارٹی اورراہل گاندھی نے کیرلا کی وائناڈ سیٹ سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

      واضح رہے کہ راہل گاندھی اترپردیش کی امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑرہے ہیں اوروہ اسی سیٹ سے ابھی موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سیٹ پران کا سامنا مرکزی وزیراسمرتی ایرانی سے ہے۔ 2014 لوک سبھا الیکشن میں اسمرتی ایرانی کو اس سیٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
      First published: