ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : ریزرویشن بچانے کے لئے کانگریس سڑکوں پر

کانگریس کی آرکشن بچاؤ اس مہم کے تحت اترپردیش کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں منظم کی جا رہی ہیں۔

  • Share this:
میرٹھ : ریزرویشن بچانے کے لئے کانگریس سڑکوں پر
میرٹھ : ریزرویشن بچانے کے لئے کانگریس سڑکوں پر

میرٹھ ۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ غریب اور دلت مخالف بی جے پی نے اپنی پالیسی کے ذریعہ آئین میں ترمیم کر کے ملک کے دستور کو بدلنے کا منصوبہ ظاہر کر دیا ہے۔ بی جے پی کے غریب  اور دستور مخالف ایجنڈے کے خلاف آرکشن بچاؤ ریلی کے ذریعہ اب کانگریس سڑکوں پر اتر کر مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔ اسی سلسلے میں آج میرٹھ میں آرکشن بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شہر کے اندرا چوک سے لیکر کمشنری چوراہے تک نکالی گئی اس ریلی میں کانگریس صوبائی صدر اجے کمار للو اور پی ایل پنیا نے بھی شرکت کی اور بی جے پی اور آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


کانگریس کے صوبائی صدر اجے کمار للو نے کمشنری چوراہے پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ للو نے کہا کہ مرکز اور صوبے کی بی جے پی حکومتیں غریب اور دلت مخالف مہم کے تحت آئین کو ترمیم کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔ موہن بھاگوت پہلے ہی ریزرویشن کو ختم کرنے کے اپنے منصوبے کا اشارہ دے چکے ہیں اور اب سنگھ کی پولیٹیکل ونگ اس منصوبے کو انجام دینے کے لیے کوشاں ہے۔ لیکن کانگریس پارٹی بی جے پی کے اس منصوبے کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دے گی اور ہر سطح پر بی جے پی کی مخالفت کرے گی۔


کانگریس کی آرکشن بچاؤ اس مہم کے تحت اترپردیش کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں منظم کی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے کے تحت آج میرٹھ میں بھی کانگریس لیڈران اور کارکنان سڑکوں پر اترے اور بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے۔

First published: Feb 25, 2020 06:29 PM IST