ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے جھٹکے میں بھی یہ فائدہ دیکھ رہی ہے کانگریس

کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا، "مایاوتی نے راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور کانگریس میں اپنا پورا اعتماد ظاہر کیا ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں

  • Share this:
بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے جھٹکے میں بھی یہ فائدہ دیکھ رہی ہے کانگریس
فائل فوٹو

بی ایس پی صدر مایاوتی کے ذریعہ مدھیہ پردیش اور راجستھان کے اسمبلی انتخابات میں اتحاد سے انکار کرنے کو لے کر کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ وہ مایاوتی کے فیصلے کا احترام کے ساتھ خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان مستقبل میں سب کچھ ٹھیک رہے گا۔


بی ایس پی سربراہ نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ کو اتحاد نہ ہونے کے لئے مورد الزام ٹھہرایا، لیکن راہل اور سونیا کے لئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ کانگریس۔ بی ایس پی اتحاد کو لے کر ان کے ارادے مضبوط ہیں۔


مایاوتی نے الزام لگایا، 'دگ وجے سنگھ بی جے پی اور آر ایس ایس کے ایجنٹ ہیں اور بیان دے رہے ہیں کہ بی ایس پی سربراہ دباؤ میں ہیں اس لئے کانگریس کے ساتھ اتحاد میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بی ایس پی سربراہ نے 2019 کے انتخابات کے لئے اتحاد کی تجویز کو ٹھکرا دیا ہے۔


کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا، "مایاوتی نے راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور کانگریس میں اپنا پورا اعتماد ظاہر کیا ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل، سونیا اور مایاوتی تینوں میں ہم آہنگی ہے تو ان میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا۔ کوئی بھی چوتھا شخص بیچ میں نہیں آ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مایاوتی بولیں: آر ایس ایس کے ایجنٹ ہیں دگ وجے، کانگریس سے کسی بھی قیمت پر نہیں ہو گا گٹھ بندھن

دریں اثنا، مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے بی ایس پی کے ذریعہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لئے انکار کرنے پر بی ایس پی پر الزام لگایا اور کہا، "میں مایاوتی کا احترام کرتا ہوں۔ وزیر اعظم اور امت شاہ ای ڈی اور سی بی آئی کو کنٹرول کرتے ہیں۔ وہ اپوزیشن کے خلاف اس کا استعمال کر رہے ہیں۔ "

 
First published: Oct 04, 2018 11:04 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading