ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تین طلاق پر سیاست کرنے میں نریندر مودی خود 'چیمپئن' ہیں: كانگریس

نئی دہلی۔ کانگریس نے تین طلاق کے مسئلے پر سیاست نہ کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر آج کہا کہ اس معاملے میں سیاست کرنے میں خود مسٹر مودی 'چیمپئن' بن کر ابھرے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 29, 2017 07:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تین طلاق پر سیاست کرنے میں نریندر مودی خود 'چیمپئن' ہیں: كانگریس
غلام نبی آزاد: تصویر، یو این آئی

نئی دہلی۔  کانگریس نے تین طلاق کے مسئلے پر سیاست نہ کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر آج کہا کہ اس معاملے میں سیاست کرنے میں خود مسٹر مودی 'چیمپئن' بن کر ابھرے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے سوالات پر کہا کہ یہ بیان دے کر مسٹر مودي خود اس مسئلے پر سیاست کر رہے ہیں تاکہ یہ مسئلہ سرد نہ پڑنے پائے۔ کانگریس سمیت کسی بھی اپوزیشن پارٹی نے کبھی بھی اس مسئلے کو نہیں چھیڑا یا اس کی ابتدا نہیں کی۔ انہوں نے اس پر محض اپنا ردعمل پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل اور اس کے بعد بھی آر ایس ایس اور بی جے پی نے سیاسی فائدے کے لئے باقاعدہ اسے ایک ایجنڈے کی طرح آگے بڑھایا ہے۔


مسٹر آزاد نے کہا کہ دوسروں کو نصیحت دینے کی بجائے مسٹر مودي کو خود اور اپنی پارٹی کے لوگوں پر کنٹرول رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب یہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے اور مسلم معاشرہ اس پر غوروفکرکر رہا ہے تو بی جے پی کو مسلم خواتین کے درمیان اپنا نیا ووٹ بینک بنانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ تین طلاق کے سلسلے میں غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ چلتے پھرتے تین طلاق کو مسلم معاشرے میں مناسب نہیں سمجھا جاتا کیونکہ یہ قرآن کی تعلیمات سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ تین طلاق ایک طویل عمل کا متقاضی ہے۔ ستی پرتھا کی مثال دے کر انہوں نے کہا کہ ہر مذہب اور معاشرے کی برائیاں وقت کے ساتھ ختم ہو جاتی ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ مسٹر مودی نے یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ تین طلاق کے مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے کیونکہ یہ سیاست کا موضوع نہیں ہے۔

First published: Apr 29, 2017 07:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading