ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی اسمبلی انتخابات 2020: کانگریس نے جاری کیا انتخابی منشور، 'نیائے یوجنا' نافذ کرنے کا وعدہ۔ 300 یونٹ بجلی بھی مفت

کانگریس نے سینئر شہریوں کو 5 ہزار روپئے فی ماہ پینشن دینےکا وعدہ کیا ہے۔ اس کےلئےگریجویٹ بے روزگاروں کو7 ہزار روپئے اور پوسٹ گریجویٹ بے روزگاروں کو 7 ہزار روپئے فی ماہ بھتہ دینےکا وعدہ کیا ہے۔

  • Share this:
دہلی اسمبلی انتخابات 2020: کانگریس نے جاری کیا انتخابی منشور، 'نیائے یوجنا' نافذ کرنے کا وعدہ۔ 300 یونٹ بجلی بھی مفت
دہلی اسمبلی انتخابات 2020: کانگریس نے جاری کیا انتخابی منشور

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات 2020 (Delhi Assembly Elections 2020) میں اب محض کچھ دن باقی ہیں۔ اس درمیان اہم سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی منشور جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی (BJP)کے بعد اب کانگریس (Congress) نے بھی اتوار کو انتخابی منشور جاری کردیا۔ کانگریس پارٹی نے دہلی کے عوام سے 300 یونٹ تک بجلی مفت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ساتھ ہی 'نیائے یوجنا' کو بھی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت غریبوں کو 72 ہزار روپئے سالانہ دینے کا نظم ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری نوکریوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن، سینئر شہریوں کے لئے ڈی ٹی سی بسوں اور ٹرانسجینڈر کے لئے پنشن اسکیم شروع کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔


کانگریس (Congress) نے معمر افرادکو دی جانے والی پینشن میں اضافہ، تعلیم یافتہ کو بے روزگاری بھتہ اور پانی بچاؤ، پیسہ کماؤ اور بجلی بچاؤ ،پیسہ کماؤ جیسے دلکش وعدوں کے ساتھ اتوار کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور ’ایسی ہوگی میری دلی‘ جاری کیا۔ دہلی کانگریس کے ریاستی صدر سبھاش چوپڑا اور پارٹی کے سینئر رہنما آنند شرما اور اجے ماکن نے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شدید تنقید کی۔




انتخابی منشور میں کانگریس نے سینیئرشہریوں کو پانچ ہزار روپئےفی ماہ پینشن دینےکا وعدہ کیا ہے۔ اس کے لئےگریجویٹ بے روزگاروں کو 7 ہزار روپئے اور پوسٹ گریجویٹ بے روزگاروں کو7ہزار روپئےفی ماہ بھتہ دینےکا وعدہ کیا ہے۔ نوجوانوں کو 100 دن کا فروغ ہنرپروگرام بھی دینےکا وعدہ کیا گیا ہے۔ اسکل ٹریننگ کروانےکا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس نےکہا کہ دہلی کے شہریوں کے ہرخاندان کو 20000 لیٹر مفت پانی دیا جائےگا اور بچت کرنے پر 30 پیسےفی لیٹرکا کیش بیک ملےگا۔ اسی طرح بجلی کی بچت کرنےکا بھی صارفین کو تین روپئےفی یونٹ کاکیش بیک ملےگا۔ کانگریس نے تین پہیہ اور ای رکشہ ڈرائیوروں کے تمام باقی قرض معاف کرنے اور تمام شہریوں کو مفت صحت خدمات اور مفت دوائیں مہیا کروانے کا وعدہ کیا ہے۔
First published: Feb 02, 2020 04:23 PM IST