ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہڈا اور واڈرا کے خلاف الزامات جھوٹے اور بناؤٹی :کانگریس

کانگریس نے ہریانہ کے سابق وزیراعلی بھوپندر سنگھ ہڈا اور صنعت کار اور کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کے خلاف لگائے گئے سبھی الزامات کو ’جھوٹا ‘اور ’بناؤٹی ‘ قراردیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 03, 2018 10:00 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہڈا اور واڈرا کے خلاف الزامات جھوٹے اور بناؤٹی :کانگریس
رابرٹ واڈرا کی تصویر

کانگریس نے ہریانہ کے سابق وزیراعلی بھوپندر سنگھ ہڈا اور صنعت کار اور کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کے خلاف لگائے گئے سبھی الزامات کو ’جھوٹا ‘اور ’بناؤٹی ‘قراردیتے ہوئے اتوارکو کہا کہ یہ مرکز کی نریندرمودی حکومت کی بدعنوانی اور گھپلہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔


کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ،’’سبھی الزامات جھوٹے اور بناؤٹی ہیں ۔یہ مودی حکومت کے دوران رافیل سودے میں ہوئی بدعنوانی ،نوٹ بندی گھپلہ ،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھاکر 12لاکھ کروڑ روپئے کی لوٹ ،سالانہ دوکروڑ روزگار دینے میں ناکامی ،تیزی سے گرتا روپیہ اور اسی رفتار سے نیچے آتی معیشت اور انتظامی ناکامی سے لوگوں کو توجہ ہٹانے کے لئے یہ حکومت سیاسی حریفوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرارہی ہے ۔‘‘



ہڈا اور واڈرا کے خلاف ایف آئی آر کو مسٹر سرجے والا نے چارریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور عام انتخابات میں اقتدارکھودینے کے اندیشے سے خوف زدہ ہریانہ کی منوہر لال حکومت اور مرکز کی مودی حکومت کی گھبراہٹ میں ظاہر کیاگیا ردعمل قراردیا۔انھوں نے کہاکہ مرکز اور ہریانہ حکومت کی بدنیتی پر مبنی یہ مہم کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

 
First published: Sep 03, 2018 10:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading