ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

غریبوں کا مذاق اڑانے کے لئے نریندر مودی معافی مانگیں: کانگریس

رندیپ سرجےوالا نے کہا کہ نوٹ بندی کر کے غریبوں کو گہرا زخم دینے والے مودی نے اب غریبوں کی بہبود کے لئے نیائے اسکیم کا تالی بجا بجا کر مذاق اڑایا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Mar 28, 2019 05:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
غریبوں کا مذاق اڑانے کے لئے نریندر مودی معافی مانگیں: کانگریس
کل ہند کانگریس کمیٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا: فوٹو یو این آئی۔

کانگریس کی کم از کم آمدنی ضمانت اسکیم ’نیائے‘ پر وزیر اعظم مودی کے طنز کرنے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ مودی نے ملک کے غریبوں کی مفلسی کا مذاق اڑایا ہے جس کے لئے انہیں معافی مانگنی چاہئے۔ کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ نیائے اسکیم کانگریس کی غربت کو ختم کرنے کی دنیا کی سب سے بڑی اسکیم ہے جس کے تحت غریب خاندان کی خواتین کے کھاتے میں ہر سال 72 ہزار روپے جمع ہونے ہیں ۔ ملک کے ہر غریب خاندان کو اس اسکیم کے تحت ہر ماہ چھ ہزار روپے دئے جانے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کر کے غریبوں کو گہرا زخم دینے والے مودی نے اب غریبوں کی بہبود کے لئے نیائے اسکیم کا تالی بجا بجا کر مذاق اڑایا ہے۔ ملک کے غریبوں کے لئے بنائی گئی اس اسکیم کی مخالفت کرکے وہ غریبوں کے پیٹ پر لات مارنے کا کام کررہے ہیں۔ اس اسکیم کا مذاق اڑا کر انہوں نے ملک کے 25 کروڑ غریبوں کی مفلسی کا مذاق اڑایا ہے۔ اس کے لئے وزیر اعظم کو معافی مانگنی چاہئے۔


خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے اترپردیش کے میرٹھ میں آج کانگریس کی نیائے اسکیم پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی حکومت نے بینک کھاتے کھلوائے تو کچھ عقلمند لوگ کہتے تھے کہ ملک میں بینک ہی نہیں ہے کھاتے کھلوانے سے کیا ہوگا اور آج وہی کھاتوں میں پیسے ڈالنے کی بات کرتے ہیں۔

First published: Mar 28, 2019 05:37 PM IST