نئی دہلی۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف لگائے گئے نجی بدعنوانی کے الزامات کے معاملے پر پارٹی پورے اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی قواعد کے تحت کانگریس صدر سونیا گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے 27 دسمبر کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کی چرچا ہے۔
پورے اپوزیشن کو متحد کرنے کی پہل یا پریس کانفرنس منعقد کرنے کے بارے میں کانگریس کی طرف سے سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے، لیکن کولکتہ سے آئی خبروں میں کہا گیا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی 27 دسمبر کو اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس میں حصہ لیں گی۔ وہ پیر کو یہاں پہنچ سکتی ہیں۔
بائیں بازو کی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا ہے، لیکن انہیں اس کی تفصیلی معلومات نہیں۔ انہوں نے اجلاس میں حصہ لینے کے بارے میں بھی کوئی عزم جتانے سے گریز کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ این سی پی، جے ڈی یو اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں سے کانگریس نے مشترکہ اجلاس کے لئے رابطہ قائم کیا ہے تاکہ مودی اور ان کی حکومت پر حملہ تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ این سی پی لیڈر طارق انور، سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ اور ترنمول سربراہ ممتا بنرجی سمیت کچھ دیگر رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔