ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیرمیں موجودہ حالات میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرسکتے: کانگریس

جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی صدر غلام احمد میر نے ریاست میں موجودہ حالات میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ بی جے پی - پی ڈی پی مخلوط حکومت نے ریاست کو زخمی کرکے رکھ دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 03, 2018 10:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جموں وکشمیرمیں موجودہ حالات میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرسکتے: کانگریس
غلام احمد میر: فائل فوٹو

سری نگر: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی صدر غلام احمد میر نے ریاست میں موجودہ حالات میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ بی جے پی - پی ڈی پی مخلوط حکومت نے ریاست کو زخمی کرکے رکھ دیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اسمبلی کو معطل رکھنے سے ہارس ٹریڈنگ کی راہیں کھل جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسی بھی صورت میں ہارس ٹریڈنگ کی مرتکب نہیں ہوگی۔  ریاستی کانگریس پارٹی صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں منعقدہ کانگریس پارٹی کے اجلاس کے باہر پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ پارٹی کے اس اجلاس میں سینئر لیڈران غلام نبی آزاد اور امبیکا سونی نے شرکت کی۔


غلام احمد میرنے کہا ’جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ریاستی کانگریس کا ایک اہم اجلاس آج صبح 11 بجے سے جاری ہے۔ ریاستی کانگریس کے سبھی ممبران اسمبلی، ممبران کونسل، سابق وزراء، سابق ممبران اسمبلی و کونسل اور پوری ریاست سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداران اس اجلاس میں موجود ہیں۔

مرکزی قیادت سے ہمارے بیچ میں غلام نبی آزاد، امبیکا سونی اور سابق پی سی سی صدر پروفیسر سیف الدین سوز ہیں‘۔ انہوں نے کہا ’یہ اجلاس ریاست میں پیدا ہونے والی سیاسی اتھل پتھل پر بحث کے لئے بلایا گیا ہے۔ جو مخلوط حکومت تین برس قبل یہاں بنی ہوئی تھی، اس کو ہم نے ہمیشہ ایک غیرمقدس الائنس (اتحاد) قرار دیا تھا۔ یہ سرکار ٹوٹنے کے لئے ہی بنی تھی۔ ان کو صرف ٹوٹنے کے لمحات کا انتظار تھا۔
انہوں نے ریاست کو گورنر راج کی طرف دھکیل دیا۔ اس کی ذمہ داری بی جے پی اور پی ڈی پی پر عائد ہوتی ہے۔ اس کے لئے نہ تو جموں وکشمیر کی عوام اور نہ کانگریس پارٹی ذمہ دار ہے‘۔ انہوں نے کہا ’کانگریس پارٹی کا ماننا ہے کہ گزشتہ ڈھائی برس کے دوران جموں وکشمیر کی زمینی صورتحال انتہائی ابتر رہی۔ ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پہلے زمینی سطح پر حالات بہتر ہوں۔  لوگوں کا جمہوریت اور جمہوری عمل پر اعتماد پیدا ہو‘۔

غلام میر نے کہا کہ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہاں ایک لمبےعرصے تک گورنر راج نافذ نہیں رہنا چاہئے۔ اُن کا کہنا تھا ’ہم نے گورنر صاحب کو کل جماعتی میٹنگ میں بتایا تھا کہ آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ زمینی صورتحال بہتر ہو۔ اس کے بعد جب آپ موزوں سمجھیں تو یہاں الیکشن کرائے جائیں۔  گورنر راج ایک لمبے عرصے تک نافذ نہیں رہنا چاہیے۔ پارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا، آپ کو اس سے واقف کرایا جائے گا‘۔ غلام احمد میر نے کہا کہ اسمبلی کو معطل رکھنے سے ہارس ٹریڈنگ کی راہیں کھل جاتی ہیں۔

 
First published: Jul 03, 2018 10:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading