ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پی ڈی پی۔ بی جے پی حکومت گرنے کے بعد آزاد محسوس کررہے ہیں عوام: کانگریس

غلام احمد میر نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت گرنے کے بعد سے ریاست کے لوگ اپنے آپ کو آزاد محسوس کررہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 05, 2018 09:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پی ڈی پی۔ بی جے پی حکومت گرنے کے بعد آزاد محسوس کررہے ہیں عوام: کانگریس
غلام احمد میر نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت گرنے کے بعد سے ریاست کے لوگ اپنے آپ کو آزاد محسوس کررہے ہیں۔

اننت ناگ: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی صدر غلام احمد میر نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت گرنے کے بعد سے ریاست کے لوگ اپنے آپ کو آزاد محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سابقہ مخلوط حکومت نے ساڑھے تین برسوں تک لوگوں پر ظلم و جبر ڈھائے۔


غلام احمد میر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں پارٹی کے ایک روزہ اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ’ساڑھے تین سال تک یہاں ظلم و جبر کی حکومت اقتدار میں رہی۔ میں ریاست بھر میں یہی فضا دیکھ رہا ہوں کہ سرکار گرنے کے بعد لوگ اپنے آپ کو آزاد محسوس کررہے ہیں۔ وہ کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ یہ پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت کے ظلم کی طرف اشارہ کررہا ہے‘۔

ریاستی کانگریس کے صدر نے کہا کہ ریاستی قوانین کے مطابق کوئی بھی جماعت جوڑ توڑ کی مرتکب نہیں ہوسکتی۔ اُن کا کہنا تھا ’جموں وکشمیر کے قاعدے و قانون کے حساب سے جوڑ توڑ کی حکومت بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اگر کوئی قومی پارٹی یا مرکز میں بیٹھی حکومت ایسا غیرجمہوری طریقہ اختیار کرے گی ، اس کا خمیازہ انہیں اسی طرح سے اٹھانا پڑے گا، جس طرح سے سابقہ مخلوط حکومت میں شامل دو جماعتوں کو اٹھانا پڑا ہے‘۔

غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس پارٹی آئندہ انتخابات کے لئے ایک منظم طریقے سے لوگوں کے سامنے جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا ’کانگریس پارٹی ایک منظم طریقے سے لوگوں کے سامنے آئے گی۔ ہمیں غلام نبی آزاد جیسے لیڈران کی ضرورت ہے۔ ان کے تجربات کو بروئے کار لایا جائے گا‘۔

First published: Jul 05, 2018 09:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading