உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     چین ہماری سرحد میں داخل ہوا ہے اور پی ایم نے ملک سے جھوٹ بولا کوئی دراندازی نہیں ہوئی: سونیا گاندھی

    Youtube Video

    کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم ورکنگ کمیٹی (CWC) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی (Sonia Gandhi) نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ہمیشہ مضبوط پوزیشن رہی ہے لیکن مودی حکومت نے اسے کمزور کردیا ہے اور چین ہماری کمزوری سے دراندازی کررہا ہے۔

    • Share this:
      کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر خارجہ پالیسی کو لے کر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی کمزور پالیسی نے سرحد پر خطرہ پیدا کر دیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اہم مسائل پر اپوزیشن کو ساتھ نہ لیکر چلنے پر اڑے ہوئے ہیں۔ سی ڈبلیو سی (Congress Working Committee) کے اجلاس میں کئی اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی انتخابات، نئے صدر کے چناؤ اور پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

      سینئر لیڈر غلام نبی آزاد ، کپل سبل وغیرہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مسائل پر بحث کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں میں کانگریس میں جاری تنازع ، چین کی دراندازی ، مہنگائی ، کسانوں کا مسئلہ اور دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

      آج یہاں کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم ورکنگ کمیٹی (CWC) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی (Sonia Gandhi) نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ہمیشہ مضبوط پوزیشن رہی ہے لیکن مودی حکومت نے اسے کمزور کردیا ہے اور چین ہماری کمزوری سے دراندازی کررہا ہے۔

      کانگریس صدر نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ چین ہماری سرحد میں داخل ہوا ہے اور وزیر اعظم نے ملک کے لوگوں سے جھوٹ بولا کہ سرحد پر کوئی دراندازی نہیں ہوئی ہے۔

      خیال رہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈروں کا بڑا دھڑا لمبے عرصے سے پارٹی میں قیادت کی تبدیلی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ جی ٹوئنٹی تھری کے نام سے مشہور اس گروپ کے لیڈر پارٹی قیادت پر سی ڈبلیو سی کا اجلاس بلانے کے لیے مسلسل دباؤ بھی ڈال رہے تھے۔ پارٹی کے ان غیر مطمئن لیڈروں کا ماننا ہے کہ کانگریس کو ایک کل وقتی صدر کی ضرورت ہے تب ہی طاقتور حریف کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: