ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا سے لڑائی میں پرینکا گاندھی کی حکومت کو تجاویز، ساتھ دینے کا بھی دلایا بھروسہ

پرینکا گاندھی نے اپنے خط میں حکومت کو بھروسہ دلایا ہے کہ عالمی وبا سے مقابلے کے لئے کانگریس کا ہر کارکن حکومت کا ساتھ دینےکے لئے تیار ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 25, 2020 03:59 PM IST
  • Share this:
کورونا سے لڑائی میں پرینکا گاندھی کی حکومت کو تجاویز، ساتھ دینے کا بھی دلایا بھروسہ
پرینکا گاندھی کی فائل فوٹو

لکھنؤ۔ اترپردیش میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے تئیں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر حالات سے مقابلے کے لئے کچھ تجاویز پیش کی ہیں۔ساتھ ہی اس عالمی وبا کے خلاف حکومت کا ساتھ دینے کا تیقن دیا ہے۔ پرینکا نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے اثر سے اب گاؤں دیہات بھی پاک نہیں ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت نے 'نو ٹیسٹ نو کورونا' کی پالیسی اختیار کر رکھی تھی اور اب کورونا کے معاملے وسفوٹ کی حالت میں ہیں۔ جب تک شفاف طریقے سے ٹیسٹ نہیں بڑھائے جائیں گے تب تک لڑائی ادھوری رہے گی اور حالات اور بھی خطرنا ک ہو سکتے ہیں۔


پرینکا نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ریاست میں قرنطینہ مراکز اور اسپتالوں کی حالت کافی خراب ہے۔ کئی جگہ لوگ کورونا سے نہیں بلکہ حکومت کے انتظام سے ڈر رہے ہیں اور ٹیسٹ کے لئے سامنے نہیں آر ہے ہیں۔ کورونا کا ڈر دکھا کر پوری ریاست میں بدعنوانی بھی پنپ رہی ہے۔ اس پر اگر وقت رہتے لگام نہیں کسا گیا تو کورونا کی لڑائی آفت میں بدل جائے گی۔ حکومت نے ڈیڑھ لاکھ بستروں کا دعوی کیا تھا لیکن 20ہزار فعال کیس آنے پر ہی بستروں کے لئے مارا ماری شروع ہو گئی۔


کانگریس لیڈر نے لکھا ہے کہ اسپتالوں میں لگی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے حکومت ممبئی اور دہلی کی طرز پر عارضی اسپتالوں کا قیام کیوں نہیں کرتی۔ طبی سہولیات ہر شہری کا بنیاد حق ہے۔ وزیر اعظم بنارس کے رکن پارلیمان ہیں جبکہ کئی مرکزی وزیر بھی یوپی سے ہیں۔ آخر بنارس، لکھنؤ اور آگرہ وغیرہ میں عارضی اسپتال کیوں نہیں بنائے جارہےہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ڈی آر ڈی او ، فوج اور پیرا ملٹری کے ذریعہ عارضی اسپتالوں کو چلایا جاسکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ڈی آر ڈی او کے اسپتال کو لکھنؤ لایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں طبی سہولیات کا استعمال سرحدی اضلاع کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ واڈرا نے کہا کہ ہوم آئیسولیشن ایک اچھا قدم ہے لیکن جلد بازی میں اسے آدھی ادھوری تیاریوں کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔ جس سے مریضوں کی مانیٹرنگ اور سرویلانس کا نظام، حالت بگڑنے پر کسے اطلاع دینی ہوگی، مریضوں کے درجہ حرارت اور آکسیجن لیول چیک کرنے کا کیا انتظام ہو گا اس کی پوری میپنگ کر کے عوام کو اس کی جانکاری دی جانی چاہئے۔


انہوں نے اپنے خط میں حکومت کو بھروسہ دلایا ہے کہ عالمی وبا سے مقابلے کے لئے کانگریس کا ہر کارکن حکومت کا ساتھ دینےکے لئے تیار ہے۔ یوپی کے عوام کی صحت اور ان کی زندگی کا تحفظ اس وقت پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ پارٹی مثبت تعاون اور خدمت خلق کے جذبے سے لبریز ہو کر لگاتار کوشش کررہی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 25, 2020 02:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading