ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوپی انتخابات کے لئے بڑی تبدیلی کی تیاری میں کانگریس، برہمن ہو گا وزیراعلیٰ کا امیدوار

نئی دہلی۔ انتخابی لحاظ سے اہم اترپردیش میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لئے جدوجہد کر رہی کانگریس اگلے چند دنوں میں ریاست کی قیادت میں بڑی تبدیلی کر سکتی ہے اور وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار کے نام کا اعلان کر سکتی ہے جو ممکنہ برہمن ہو گا۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 02, 2016 09:00 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوپی انتخابات کے لئے بڑی تبدیلی کی تیاری میں کانگریس، برہمن ہو گا وزیراعلیٰ کا امیدوار
نئی دہلی۔ انتخابی لحاظ سے اہم اترپردیش میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لئے جدوجہد کر رہی کانگریس اگلے چند دنوں میں ریاست کی قیادت میں بڑی تبدیلی کر سکتی ہے اور وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار کے نام کا اعلان کر سکتی ہے جو ممکنہ برہمن ہو گا۔

نئی دہلی۔ انتخابی لحاظ سے اہم اترپردیش میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لئے جدوجہد کر رہی کانگریس اگلے چند دنوں میں ریاست کی قیادت میں بڑی تبدیلی کر سکتی ہے اور وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار کے نام کا اعلان کر سکتی ہے جو ممکنہ برہمن ہو گا۔ پارٹی کے ایک طبقے کا یہ بھی ماننا ہے کہ اتر پردیش میں تبدیلی کا امکان تبھی ہے جب دونوں گاندھی (پرینکا یا راہل) گاندھی ریاستی الیکشن میں قیادت کریں۔


بہر حال، پارٹی کی جانب سے اب تک اس طرح کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ وہ دونوں میں سے کس گاندھی کو ریاستی اسمبلی انتخابات میں اتارے گی جہاں کانگریس کو کمزور سمجھا جاتا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ انتخابات کے پالیسی ساز پرشانت کشور اس حق میں ہیں کہ دونوں میں سے کوئی گاندھی ریاستی انتخابات میں قیادت کرے اور اگر وہ اس کے لئے راضی نہیں ہوتے ہیں تو کسی جانے مانے برہمن چہرے کو وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار کے طور پر پیش کرنا چاہئے۔


قیادت کے نزدیکی ذرائع نے اشارہ دیا کہ تبدیلی کے بارے میں اہم فیصلوں کا اعلان 19 مئی کے بعد ہو گا کیونکہ اس دن آسام، کیرل، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آئیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاستی کانگریس کمیٹی سربراہ اور کانگریس پارٹی اراکین کے لیڈر اور ریاست میں پارٹی کے امور کا جونظم ونسق دیکھ رہے ہیں انہیں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے نام پر غور کیا گیا ہے۔

First published: May 02, 2016 08:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading