ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانگریس کی تفتیشی ایجنسیوں کو دھمکی ، غیر قانونی کام نہ کریں، بچانے نہیں آئیں گے مودی

کانگریس ترجمان نے مودی حکومت کی اس کارروائی کو پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی یقینی انتخابی مایوسی کا نتیجہ بتایا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 08, 2018 09:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کانگریس کی تفتیشی ایجنسیوں کو دھمکی ، غیر قانونی کام نہ کریں، بچانے نہیں آئیں گے مودی
کانگریس کی تفتیشی ایجنسیوں کو دھمکی ، غیر قانونی کام نہ کریں، بچانے نہیں آئیں گے مودی

کانگریس نے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا اور ان کے اہل خانہ کے گھروں پر میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ای ڈی، سی بی آئی، سی وی سی وغیرہ ایجنسیوں اوران کے افسران کو آج سخت تنبیہ کی اور کہا کہ وہ کوئی غیر قانونی کام نہ کریں۔ ہوا بدل رہی ہے اور ان کو بچانے مسٹر نریندر مودی نہیں آئیں گے۔

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی اور پون کھیڑا نے ہفتہ کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کے اشارے پر سیاسی انتقام کے جذبے سے مسٹر واڈرا اور ان کے اہل خانہ کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں غیر قانونی طریقے سے پریشان کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھاپے مارنے سے پہلے نہ ایف آئی آر درج کی گئی اور اور نہ ہی چھاپے مارنے کے لئے ضروری سرچ وارنٹ کی ضرورت محسوس کی گئی۔ مسٹر واڈرا کے وکیل کی بات نہیں سنی جا رہی ہے اور ڈنڈے کے بل پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ افسران آئین اور قانون سے قطع نظر صرف مودی شاہ کی جوڑی سے مل رہے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔

کانگریس ترجمان نے مودی حکومت کی اس کارروائی کو پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی یقینی انتخابی مایوسی کا نتیجہ بتایا اور چھاپہ مارنے والی ایجنسیوں اور حکام کو خبردار کیا کہ انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ مسٹر مودی ہمیشہ نہیں رہیں گے۔ موسم بدل رہا ہے اور اقتدار بھی تبدیل ہونےوالا ہے۔ حکام کو غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہئے اور سمجھ لینا چاہئے کہ مسٹر مودی ان کو بچانے نہیں آئیں گے۔

First published: Dec 08, 2018 09:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading